ساتھ ہی ان لوگوں کی تھرمل اسکریننگ اور طبی جانچ کے لئے اسٹیشن پر ہی ہیلتھ کیئر واریئرس کو تعینات کیا گیا تھا، جہاں آنے والے لوگوں کی جانچ کی گئی اور اس کے بعد انہیں کھانا کا پیکٹ، پانی اور ماسک دیا گیا۔
آنے والے مزدوروں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لئے ہر طرح کے انتظامات کئے گئے تھے۔
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ پرنو کمار اور بھاگلپور ایس پی آشیش بھارتی بذات خود آنے والے لوگوں کے استقبال کے لئے موجود تھے۔
طبی جانچ کے بعد آنے والے لوگوں کے سامان کو سنیٹائز کرنے کا بھی اسٹیشن پر ہی انتظام کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی ہر بلاک کیلئے الگ الگ بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔
ایک بس میں 25 سے 27 لوگوں کو ہی بیٹھنے دیا جا رہا تھا تاکہ سماجی دوری کے پروٹوکول کی خلاف ورزی نہ ہو۔ اس موقع پر سکیورٹی بھی سخت تھی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹا جاسکے۔
آنے والے ان لوگوں کو بس کے ذریعہ ان کے متعلقہ بلاکوں میں بھیج دیا گیا ہے، جہاں ہر بلاک میں بنائے گئے قرنطینہ مراکز میں ان لوگوں کو 21 دنوں کی میعاد پوری کرنی ہوگی۔ اس کے بعد ہی انہیں گھر جانے دیا جائے گا۔
بہرحال اپنے گھر پہنچنے پر ان لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے اور ایک طمانیت کا احساس ان لوگوں کے چہروں پر صاف دکھائی پڑ رہا تھا۔