ETV Bharat / state

کشن گنج: نماز عید ادا کریں، جشن کے لئے بھیڑ جمع نہ کریں

author img

By

Published : May 24, 2020, 1:27 PM IST

سعودی عرب سمیت قطر، مصر، امارات، کویت، برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا وغیرہ ممالک میں آج عید الفطر کی نماز ادا کی گئی جبکہ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال وغیرہ ممالک میں عید الفطر کی نماز کل ادا کی جائے گی.

جشن کے لئے بھیڑ جمع نہ کریں
جشن کے لئے بھیڑ جمع نہ کریں

بھارت میں رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے نماز عید عیدگاہ میں ادا نہیں کئے جانے کی ہدایات دی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں جمعیت علماء ہند، کوچادھامن کے صدر الحاج اظہار اصفی سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے خصوصی گفتگو کی.

جشن کے لئے بھیڑ جمع نہ کریں

اظہار اصفی نے کہا کہ اس بار عید کا جشن نہ منایا جائے۔ صرف نماز عید ادا کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا بےحد ضروری ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی پیغام دیا کہ اس دفعہ عید پرانے کپڑوں سے ہی منائیں. اس وقت نیا کپڑا پہننے سے زیادہ ضروری ہے کہ بھیڑ بھار، بازار اور میلہ ٹھیلہ سے بچا جائے.

انہوں نے مزید کہا کہ کہ دو ما ہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک کورونا وائرس سے تحفظ کی دوائی تیار نہیں ہو سکی ہےأ ایسے میں ہم سب کو اپنی حفاظت کے لئے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے.

واضح رہےکہ بہار میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے. تازہ رپورٹ کے مطابق بہار میں کل کورونا مریضوں کی تعداد 2394 ہو گئ ہے. ریست میں تاحال میں کورونا سے 12 لوگوں کی موت ہو چکی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.