ETV Bharat / state

کشن گنج میں تیسرے دن پوری طرح سناٹا چھایا رہا - لاک ڈاؤن

لاک ڈاؤن کے تیسرے دن آج ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں پوری طرح سناٹا چھایا رہا، صرف ایک یا دو ہی افراد سڑک پر گھومتے ہوئے نظر آئے۔

کشن گنج میں پوری طرح سناٹا
کشن گنج میں پوری طرح سناٹا
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 12:09 PM IST

کشن گنج کا مرکز کہے جانے والے پشچم پالی چوک جہاں سے بہادر گنج، دگھل بینک، پواخالی، لوچا، برپور، بشنپور، کوچادھامن وغیرہ جانے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں آج پوری طرح سے خالی رہیں۔

کشن گنج میں پوری طرح سناٹا

حالانکہ لاک ڈاؤن سے قبل اور دوسرے دن ایسا نظارہ نہیں تھا تب گاڑیوں کی آمد ورفت جاری تھی، دکانیں بھی کثیر تعداد میں کھلی ہوئی تھیں۔

لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد پولس و انتظامیہ کی جانب سے سختی برتی جارہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے سختی
انتظامیہ کی جانب سے سختی

کشن گنج کے ایس پی کمار آشش نے اس تعلق سے ایک سرکولر جاری کیا ہے اور ساتھ ہی انھوں نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ جو کوئی بھی شخص قانون کی خلاف ورزی کرےگا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی یہی وجہ ہے کہ آج پشچم پالی سمیت پورے ضلع میں سناٹا چھایا رہا۔

پشچم پالی سمیت پورے ضلع میں سناٹا
پشچم پالی سمیت پورے ضلع میں سناٹا

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع کشن گنج میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ مریض پائے گئے تھے لیکن ان کی میڈیکل رپورٹ نگیٹیو آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.