کل 12 مریضوں میں سے سات کا تعلق دبئی سے، فرانس سے ایک، ممبئی سے دو اور دہلی سے ایک مریض کو یہاں کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
بہار سمیت پورے ملک میں آج لاک ڈاٶن کا آٹھواں دن ہے لیکن ضلع انتظامیہ کورونا وائرس کے تعلق سے کافی مستعد ہے اور اسی لیے حفاظتی نقطۂ نظر سے سخت سے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع میں بیرون ممالک سے آنے والے باشندوں کے لیے الگ سے آئیسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے اور انہیں اسی جگہ پر کھانا مہیا کرایا جا رہا ہے۔
ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا کے بھوپیش کالج اور جگ جیون رام گرلز ہاسٹل کو آفات مرکز بنایا گیا ہے۔
فی الحال آئیسولیشن وارڈ میں داخل نو میں سے سات کا تعلق دبئی سے ہے جبکہ ایک کا تعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، اور ایک کا تعلق فرانس سے ہے جبکہ ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 12 ہے، بقیہ مریضوں میں سے دو کا تعلق دہلی سے ہے اور ایک کا تعلق ممبئی سے ہے۔