ETV Bharat / state

کیمور: سڑک حادثے میں مزدور کی موت - etv bharat urdu

بہار کے ضلع کیمور کے بھبھواہ موہیانہ روڈ پر سڑک حادثہ میں ایک مزدور کی موت ہوگئی۔

سڑک حادثے میں مزدور کی موت
سڑک حادثے میں مزدور کی موت
author img

By

Published : Jul 4, 2021, 6:48 PM IST

کیمور میں بھبھواہ۔موہانیہ روڈ پر ایک مزدور اس وقت سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا جب وہ کام پر جا رہا تھا۔ ہلاک مزدور کی شناخت ضلع کے موہانیہ تھانہ کے مہراریہ گاؤں کے سُشیل شرما کے طور ہوئی ہے۔

سڑک حادثے میں مزدور کی موت

بتایا جا رہا ہے کہ جاں بحق ہونے والا مزدور بذریعہ موٹر سائیکل اپنے گاؤں سے چین پور تھانہ کے کرکٹ گڑھ جارہا تھا۔ تبھی نامعلوم سواری نے بھبھوا-موہانیہ شاہراہ پر اسے ٹکر مار دی جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر بی جے پی ضلع صدر منوج جیسوال نے بتایا کہ متوفی سُشیل شرما چین پور کے کرکٹ گڑھ میں ایک تعمیراتی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور کام کے سلسلے میں ہی جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

اس تعلق سے سب انسپکٹر دیپک کمار نے بتایا کہ لاش کا پنچنامہ کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.