گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے 7 نومبر کو کیمپ لگے گا.اس کیمپ میں موقع پر ہی امیدواروں کا انتخاب ہوگا اور انہیں ضلع گیا میں ہی ملازمت کرنے کا موقع ملے گا۔ ضلع انتظامیہ کے تعاون سے ایک نجی کمپنی کے ذریعے کیمپ لگے گا ۔اس حوالے سے ضلع گیا کی منصوبہ بندی آفیسر آکرتی کماری نے بتایا کہ بزاج کیپیٹل لمیٹیڈ کمپنی کیمپ میں شامل ہوگی اور انکے ذریعے گیا ضلع لوکیشن کے لیے بحالی ہوگی ، بزاج کمپنی کے ذریعے ' کلائنٹ ریلیشن شپ ایگزیکیٹو ' کے عہدے کے لیے بحالی ہوگی اور ان کو ضلع گیا میں ہی ملازمت کرنے کا موقع دیا جائے گا ،
انہوں نے کہاکہ کمپنی نے جو تعلیمی لیاقت اور عمر کی حد متعین کرکے محکمہ منصوبہ بندی کو دیا ہے. اس کے تحت امیدوار گریجویٹ ہوں اور انکی 18 برس سے 28 برس کی ہو ۔ بزاج کی جانب سے 7 امیدواروں کا انتخاب ہوگا اور انہیں اس کے لیے ماہانہ تنخواہ کے طور پر محکمہ لیبر وسائل کے اصولوں کے مطابق ہوگی ، پی ایف اور ای ایس آئی کا بھی فائدہ ہوگا اور تنخواہ کے طور پر 12000 روپے ملیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ نیشنل کیریئر سروس پورٹل' پر رجسٹرڈ بے روزگار نوجوان شامل ہوں اور اس ویکنسی کا لازمی طور پر فائدہ اٹھائیں اور نجی ملازمت حاصل کرکے ذریعہ معاش کو یقینی بنائیں ، انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ضرور شامل ہوں۔
غیررجسٹرڈ بھی ہوں شامل
محکمہ لیبر وسائل کی جانب سے روزگار فراہم کرنے کی مسلسل کوشش جاری ہے، کمپنیوں کو بلاکر موقع پر ہی ملازمت دلانے کو یقینی بنایا جاتاہے ، اس میں شرط ہے کہ جو نجی ملازمت میں محکمہ کے توسط سے آنا چاہتے ہیں انہیں قومی کیریئر سروس پورٹل پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے ، حالانکہ جو ابھی تک پورٹل سے منسلک نہیں ہوئے ہیں وہ لاعلمی کی وجہ سے ایسے کمپنیوں یا روزگار میلے میں شامل نہیں ہوتے ہیں کہ انہیں موقع پر ملازمت نہیں ملے گی لیکن ایسا نہیں ہے ،
یہ بھی پڑھیں:Tilkut Sweets Of Gaya تل کوٹ کو بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں اتارنے کی پہل
منصوبہ بندی آفیسر آکرتی کماری نے بتایا کہ جنکا رجسٹریشن نہیں ہے وہ بھی کیمپ میں حصہ لیں۔ انہیں موقع پر ہی فارم بھروایا جائے گا اور پورٹل سے رجسٹرڈ کیا جائے گا ، اسلیے وہ بھی شامل ہوں اور ایسے موقع کا فائدہ اٹھائیں ، صرف انہیں اپنے بایو ڈاٹا کے ساتھ میٹرک اور گریجویشن کی سرٹیفکٹ لانا ہوگا۔