ETV Bharat / state

گیا: جے ڈی یو نے اپنی ہار کا جائزہ لیا

ریاست بہار کے اسمبلی انتخابات 2020 میں جنتا ڈل یونائیٹیڈ کو43 نشستیں حاصل ہوئیں تھیں، جس کی وجہ سے پارٹی کی جانب سے جائزہ مٹنگ کی جا رہی ہے۔

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 10:44 PM IST

janta dal united review meeting in gaya
جے ڈی یو نے اپنی ہار کا جائزہ لیا

ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج جے ڈی یو نے اپنی ہار کا جائزہ لیا ہے۔

اس میٹنگ میں پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کر مزید بہتر کام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

جے ڈی یو نے دس اسمبلی حلقے میں تین نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے، جہاں تینوں امیدواروں کی ہار ہوچکی ہے۔

جنتا دل یو نائٹیڈ نے اپنی شکست کا پارٹی کے کارکنان ورہنماوں کے ساتھ میٹنگ کر کے جائزہ لیا، پٹنہ پارٹی دفتر سے سابق رکن قانون ساز کونسل راگھویندر سنگھ جائزہ لینے گیا پہنچے تھے۔

گیا کی تین نشستوں پر حکمراں جماعت جے ڈی یو نے اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے جس میں تینوں نشستوں پر جے ڈی یو کو شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

گیا سرکٹ ہاوس میں پارٹی کارکنان کے ساتھ سلسلہ وار طریقہ سے جائزہ لیا گیا، جائزہ کے بعد نامہ نگاروں سے سابق رکن قانون ساز کونسل نے کہا کہ ہر پارٹی انتخابات میں اپنا لائحہ عمل تیار کر تی ہیں۔

جیت ہار کے بعد مزید بہتر کام کرنے کے لیے جائزہ میٹنگ بھی ہوتی ہے چونکہ گیا کے دس اسمبلی حلقوں میں تین اسمبلی حلقے میں پارٹی نے اپنا امیدوار انتخابی میدان میں اتارے تھے تاہم تینوں نشستوں پر ہار ہوئی ہے تو لازمی ہے کہ سلسلے وار طریقے سے جائزہ لیا جائے۔

ہار کی کئی وجوہات سامنے آئے ہیں جس میں ایک بڑی وجہ لوک جن شکتی پارٹی کے ذریعے غلط بیانی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے حکومت کے کاموں و منصوبوں کو صحیح طور پر عوام تک پیش نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ بھی کئی وجوہات ہیں جو عوامی سطح پر نہیں لائی جا سکتی ہیں تاہم پارٹی سبھی چیزوں کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔

جے ڈی یو نے اپنی ہار کا جائزہ لیا

جے ڈی یو شکست تسلیم کرتے ہوئے یہاں مزید بہتر ڈھنگ سے کام کر لیے کمربستہ ہے۔

پارٹی کے سبھی افراد کو عوامی کاموں میں دلچسپی اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں حکومت ہونے کے ناطے جے ڈی یو کے کارکنان ورہنماوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ وہ حکومت کے ہر منصوبے کو عوام تک پہنچائے جائیں۔

واضح رہے کہ ضلع گیا میں 2015 میں جے ڈی یو نے ٹکاری اور شیرگھاٹی اسمبلی حلقے میں جیت درج کی تھی جب کہ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو یہاں صفر پر آؤٹ ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.