انجمن تعلیم ابنائے اشرفی ابراہیم پور کی جانب سے اسکولوں کے طلبہ وطالبات کے اندر دینی مزاج اور اسلامی تعلیمی بیداری کے لئے ہر برس کی طرح اس برس بھی سر زمین ابراہیم پور میں اسلامی کوئز سیزن 5 کا انعقاد کیا گیا۔
اس میں ابراہیم پور و قرب و جوار کے چھوٹے بڑے لگ بھگ 80 طلبہ و طالبات نے شر کت کی۔
یہ اسلامی کوئیز کلاس کے اعتبار سے کئی گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔
اس موقع پر تاثراتی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر سجادعالم نے تعلیم و تعلم کی اہمیت اور اس کے نتائج پر روشنی ڈالی۔
جب کہ صدارتی خطبہ میں مولانا قمر احمد اشرفی ناظم اعلی جامع اشرف کچھوچھہ شریف نے عصری تعلیم کی طرف رغبت دلاتے ہوئے دینی تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت بتائی، انہوں نے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیم کا بھی ہو نا ضروری ہے اس کے بغیر اچھے مسلم معاشرے کا تصور بیکار ہے۔
کوئز میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سید ضیاء اشرف کچھوچھہ شریف اور سید عرفان اشرف بھاگل پور نے شر کت کی۔
اس کے علاوہ جج کے طور پر کولکاتا پریڈنسی کالج کے شعبہ تاریخ کے لیکچر ڈاکٹر محمد سجاد عالم رضوی، جامعہ شہبازیہ کے صدر مدرس مولانا فاروق عالم اشرفی اور مولانا مکرم شاہین نے شر کت کی۔
کوئیز کی نظامت منظر اشرفی نے کی جب کہ انتظامات میں نظام الدین، بدر احمد اشرفی، مونس اشرفی، ببلو خان، مولانا نعمت، پیش امام مولانا غلام یردانی اشرفی، قاری زاہد اور ابراہیم پور کے چھوٹے بڑے شریک رہے۔ کوئیز میں نیاز احمد، عارفہ فاطمہ، انشراح فاطمہ، عاطف انور، اوحد سلطان، عسجد سلیمان، ارم فاطمہ، سارہ حیات، رفیق احمد، رضا فاطمہ، مہر خاتون، قاصد عالم وغیرہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کوئز کو کامیاب بنانے میں شاہین، ابو صالح، اکرم، حمزہ، غلام سمنانی، رہبر سلطان، تحسین احمدوغیرہ نے اہم ذمہ داری نبھائی۔
کوئیز کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعاء کے ساتھ ہوا۔