ETV Bharat / state

Gaya Airport Director On Go First Airline 'عازمین حج گو فرسٹ ایئر لائنس کے تعلق سے فکر مند نہ ہوں' - گیا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر بنکجیت ساہا

بہار کے عازمین حج کے لیے گیا ائیرپورٹ پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ گوفرسٹ ایئر لائنس کی جگہ متبادل کمپنی کے انتخاب کی کاروائی جاری ہے۔ ایئر پورٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ عازمین حج ایئر لائنس کو لیکر فکر مند نہ ہوں انہیں اپنے وقت پر پرواز کرانے کی ذمہ داری سرکاری محکموں کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 11, 2023, 2:24 PM IST

گیا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر بنکجیت ساہا سے بات چیت

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں حج 2023 کی تیاریاں جاری ہیں۔ بہارسے سفر حج کا سلسلہ 21مئی سے شروع ہوگا اور 6جون تک چلے گا۔ گیا ہوائی اڈے سے ہی عازمین اڑان بھریں گے اس کے لیے گیا ہوائی اڈے پر عازمین حج کی سہولتوں کا خیال رکھتے ہوئے عارضی قیام گاہ، عبادت گاہ، وضوخانہ، بیت الخلاء اور دیگر انتظامات کیے جارہے ہیں لیکن اس دوران بہار کے عازمین حج طیارے کو لیکر تذبذب کے شکار ہیں کہ جس کمپنی نے خود کو دیوالیہ اعلان کرنے کی اپیل دائر کی ہے وہ کس طرح بین الاقوامی آپریشن جاری رکھے گی خود کو دیوالیہ قرار دیے جانے کی عرضی دائر کرنے والی کمپنی ' گو فرسٹ ایئر لائنس ' کمپنی کو بہار کے عازمین حج کی پرواز کے لیے خدمات کا انتخاب کیا گیا تھا اس کی وجہ سے بہار سمیت ان تمام امبارکیشن پوائنٹ سے حج پر جانے والوں کو پریشانی کا اندیشہ ہے جہاں سے گوایئرلائنس کے ذریعے پرواز ہونی تھی۔

اس حوالہ سے گیا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر بنکجیت ساہا سے ای ٹی وی بھارت نے خصوصی گفتگو کی ہے۔ بنکجیت ساہا نے کہا کہ فی الحال گو ایئر لائنس کی پوزیشن برقرار ہے کہ وہی آپریشن پرواز کو انجام دے گی البتہ متبادل حل تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے۔ کل تک توقع ہے کہ اس پر کوئی حتمی فیصلہ ہوجائے لیکن اس مسئلہ پر عازمین حج کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انکی پرواز گیا ہوائی اڈے سے ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گو فرسٹ ایئرلائنس کا ریگولر شیڈول ابھی منسوخ ہوا ہے جسکا مطلب ہے کہ جہاں جن جگہوں سے گوفرسٹ کی ڈومیسٹک خدمات بحال تھیں وہ روکی گئی ہیں اور حج آپریشن شیڈول کی خدمت نہیں ہے یہ ایک معاہدے کا معاملہ ہے اگر گوفرسٹ کا معاہدہ منسوخ ہوتا ہے تو اسکا متبادل فوری طور پر ہوگا اس سے یہ ہوسکتا ہے کہ ایک دو دن پرواز کی تاریخ آگے ہوجائے لیکن یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ عازمین کو کہیں دوسرے امبارکیشن پوائنٹ سے پرواز کرائی جائے اسلیے بہار کے عازمین حج بے فکر ہوکر اپنی تیاری مکمل کریں۔

گیا ہوائی اڈہ پر عازمین کے قیام اور ان کے لیے دوسری سہولتوں کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں سابقہ انتظامات کی روشنی میں اس مرتبہ بھی ایئرپورٹ ٹرمینل کے سامنے میدانی علاقے میں وسیع پنڈال بنایاجائے گا اس کے لئے ایئر پورٹ اتھارٹی نے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔ ٹینڈر اوپن کی تاریخ 13مئی ہے ڈائریکٹر بنکجیت ساہا نے بتایا کہ دس ہزار اسکوائر فٹ جگہ پر پنڈال بنے گا جس کے لیے ٹینڈر ہوچکا ہے اس مرتبہ پنڈال چائنز طریقے سے بنے گا جس کی وجہ سے اسے تیار کرنے میں وقت نہیں لگے گا۔ ساتھ ہی کنٹرول روم پولیس نگرانی روم عارضی ہیلتھ سینٹر اور دیگر اسٹال کے ساتھ کھانے پینے کیلئے بھی اسٹال لگیں گے انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ اتھارٹی کی کوشش ہے عازمین حج کو یہاں کسی طرح کی پریشانی واقع نہیں ہو اور انتظامات اور سہولتیں ایسی ہوں کہ گیا امبارکیشن پوائنٹ دیگر امبارکیشن سے بہتر ہو اور ملکی سطح پر اس مرتبہ اول مقام حاصل کرے ۔

گیا ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی جانب سے بھی تیاری ہورہی ہے محکمہ پی ایچ ڈی کی طرف سے بیت الخلاء اور غسل خانہ وضوخانہ وغیرہ بنوائے جارہے ہیں۔ ڈی ایم تیاگ راجن نے حج آپریشن کے لئے نوڈل افسر بحال کردیا ہے نوڈل افسر کے طور پر ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ڈی ایم بھی گزشتہ دنوں ایئر پورٹ پر پہنچ کر جائزہ لے چکے ہیں ڈی ایم نے سبھی انتظامات کو بیس مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے واضح ہوکہ گیا ہوائی اڈے سے عازمین حج کی پرواز ہوگی اس مرتبہ گیا ہوائی اڈے سے بہار کے 3500عازمین روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : SSP Gaya عازمین حج کی حفاظت میں ایئرپورٹ پر ضلع پولیس کے جوان بھی تعینات ہوں گے، ایس ایس پی گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.