ETV Bharat / state

Injustice with Urdu in Bihar: اردو کونسل ہند وزیر اعلیٰ سے جلد ملاقات کرے گی

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 8:30 PM IST

بہار میں ہورہے اردو کے ساتھ ناانصافی Injustice with Urdu in Bihar کے حوالے سے اردو کونسل ہند جلد ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کرے گا۔

اردو کونسل ہند وزیر اعلیٰ سے جلد ملاقات کرے گی

پٹنہ:اردو کونسل ہند جلد ہی اردو کی مسائل کے حوالے سے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کرے Urdu Council of India will meet Nitish Kumar گا۔ یہ فیصلہ آج پٹنہ کے گورنمنٹ اردو لائبریری میں کونسل ہند Injustice with Urdu in Bihar کے جانب سے منعقد مشاورتی نشست میں لی گئی۔

اس دوران اردو مشاورتی کمیٹی کے سابق صدر شفیع مشہدی نے کہا کہ 'اگر اردو کو زندہ رکھنا ہے تو ابتدائی اور ثانوی درجات کی تعلیم کو یقینی بنانا ہوگا، اس جانب وزیر تعلیم سے لیکر دیگر وزراء کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے مگر اب اس معاملے کو وزیر اعلیٰ تک پہنچانا ضروری ہے تاکہ اردو کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کو روکا جاسکے۔

ویڈیو

رکن اسمبلی اخترالایمان نے کہا کہ اردو تعلیم کے لئے باقاعدہ ایک سال تک تحریک چلائی جائے، اردو یونٹ پر ہندی اساتذہ بحال کیا جانا اور اسکولوں سے ڈی ای او بھیجی جانے والی رپورٹ میں اردو طلبہ کو ہندی طلبہ کے طور پر دکھایا جانا افسوسناک ہے۔ سابق رکن کونسل ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ قانون سازیہ کے اراکین کی ایک نشست Injustice with Urdu in Bihar بلا کر ان کے توسط سے حکومت تک اپنی باتیں پہنچائی جائے۔

مزید پڑھین:

وہیں مشتاق احمد نوری نے کہا کہ ٹی ای ٹی اردو والوں کے ساتھ فوری انصاف کا مطالبہ کیا جائے تاکہ جو امیدوار در در کی ٹھوکر کھانے پر مجبور ہے انہیں انصاف مل سکے، ڈاکٹر ریحان غنی نے ٹی ای ٹی اردو والوں کے مسئلے کو اولین ترجیح دینے کی بات کہی۔

مولانا مشہود قادری ندوی نے مدرسہ شمس الہدی مدرسہ کی پوری صورت حال سے واقف کرایا اور بتایا کہ سینئر و جونیئر سیکشن کے تقریباً سبھی عہدے خالی ہو چکے ہیں۔ مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ اسکولوں میں اردو اساتذہ کی کمی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے ترجیحات کے طور پر حل کیا جانا چاہیے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.