ریاست بہار کے کیمور میں 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر راگھویندر، جو ہیلمیٹ مین کے نام سے مشہور ہیں، نے ضلع کی کرمناسا چیک پوسٹ پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے دو پہیہ مسافروں کو مفت ہیلمٹ تقسیم کرکے سڑک حادثے سے پاک مہم کا آغاز کیا۔
اس مہم کا افتتاح ڈی ٹی او رامبابو نے ریبن کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ہیلمٹ مین راگھویندر نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے ایک سنگ بنیاد ثابت ہوگی۔
چیک پوسٹ پر ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے، اس کی معمولی خلاف ورزی ہو رہی ہے، لیکن اب بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب انشورینس بھی ہو رہا ہے، صرف ایک ہزار کی رقم ادا کرکے انشورینس کی فراہمی کا نظم ہے، جس میں 5 لاکھ روپے تک کی سہولت موجود ہے۔ جو شخص مفت میں ہیلمٹ لیتا ہے اس کے لئے آدھار نمبر دے کر 5 لاکھ روپے کا حادثہ انشورینس کروانا لازمی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر روزانہ حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں اور درجنوں افراد جاں بحق ہو رہے ہیں، جہاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔