ETV Bharat / state

Maulana Sohail Nadwi Passes awa امارت شریعہ کے نائب ناظم اعلی مولانا سہیل ندوی کا انتقال

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 6:15 PM IST

بہار کا معتبر اور بڑا ادارہ امارت شریعہ کے نائب ناظم اعلی حضرت مولانا سہیل احمد ندوی نے داعی اجل کو لبیک کہ دیا انکے انتقال کی خبر ریاست کے مسلمانوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی مولانا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں

امارت شریعہ کے نائب ناظم اعلی مولانا سہیل ندوی کا انتقال

گیا: امارت شریعہ بہار وجھارکھنڈ کے نائب ناظم مولانا سہیل احمد ندوی کا آج انتقال پرملال ہو گیا ،مولانا سہیل احمد ندوی ایک ہفتے سے یکساں سول کوڈ کے معاملے کو لے کر اڑیسہ کے دورہ پر تھے۔امارت شریعہ یو سی سی کی مخالفت میں بیداری مہم چلا رہا ہے ،امارت شریعہ کا کئی وفد بہار کے مختلف اضلاع سمیت دوسری ریاستوں با لخصوص جھارکھنڈ اڑیسہ بنگال کے دورے پر ہے۔

آج مولانا سہیل ندوی کا پروگرام اڑیسہ کے کٹک میں تھا ، اطلاع کے مطابق پروگرام سے انہوں نے خطاب بھی کیا پھر وضو کر ظہر کی نماز ادا کرنے لگے ، سجدے میں گئے اور ان کا انتقال پرملال ہو گیا۔مولانا کے انتقال کی خبر سے امارت شریعہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ،مولانا سہیل نائب ناظم کے ساتھ امارت شریعہ میں واقع مولانا سجاد میموریل ہسپتال اور امارت شریعہ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے سیکرٹری بھی تھے۔

ناظم امارت شریعہ مولانا شبلی القاسمی نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جنازہ کو ایئر ایمبولنس سے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر انتظامات نہیں ہو سکے تو بائی روڈ جنازہ پٹنہ لایا جائے گا۔

واضح ہو کہ مولانا سہیل احمد ندوی امارت شریعہ سے 32 سالوں سے جڑے تھے۔ ان کی عمر قریب 60 برس تھی ان کا آبائی ضلع چمپارن تھا۔مولانا شبلی نے بتایا کہ ان کا جنازہ پہلے امارت شریعہ لایا جائے گا اور یہاں پہلی نماز جنازہ امارت شریعہ میں ادا کی جائے گی ابھی یہ طے نہیں ہوا ہے کہ ان کی تدفین کہاں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Haj 2023 گیا: محرم کے بغیر حج کے لیے جانے والی خواتین کی وطن واپسی

مولانا مرحوم کے انتقال پر سیاسی پارٹیوں کے رہنماء بالخصوص سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو نائب وزیراعلی تیجسوی یادو سمیت کئی مسلم رہنماوں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.