ETV Bharat / state

Imam Hussain Chehlam Organized in Kaimur: کیمورمیں چہلم عقیدت کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 4:27 PM IST

وزیر محمدزماں خان نے کہا کہ کربلا میں شہادت کے چالیس دن بعد چہلم منایا جاتا ہے۔ 10 محرم الحرام کو امام حسینؓ کی شہادت ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ حضرت امام حسینؓ نے اسلام اور انسانیت کی خاطر یزید کے ظلم و ستم کو برداشت کیا۔ امام حسینؓ ظلم کو روکنے کے لیے آگے بڑھے Imam Hussain Chehlam Organized in Kaimur

کیمورمیں چہلم عقیدت کے ساتھ منایا گیا
کیمورمیں چہلم عقیدت کے ساتھ منایا گیا

میدان کربلا میں شہید ہونے والے امام حسینؓ اور ان کے 71 جانثاروں کی یاد میں بہار کے ضلع کیمور میں انتہائی جوش و خروش و عقیدت کے ساتھ چہلم منایا گیا۔ اس موقع پر کیمور کے مختلف مقامات پر جلوس کے ساتھ ساتھ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کئی مقامات پر دیر رات تک ذکر حسین کا انعقاد کیا گیا۔ Imam Hussain Chehlam Organized in Kaimur

کیمورمیں چہلم عقیدت کے ساتھ منایا گیا

اس موقع پر پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بہار کے وزیر اقلیتی امور و مقامی ایم ایل اے زماں خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر کے ساتھ ساتھ سابق ایم ایل اے امبیکا یادو، سماجی کارکن نوشیر علی عرف منا، معشوق احمد خان کے علاوہ جے ڈی یو اقلیتی سیل کے ضلع صدر لیاقت انصاری عرف بھولا انصاری بھی موجود تھے۔خالق میاں پروگرام کے اناونسر تھے۔ اس موقع پر اترپردیش اور بہار کی ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا۔ اللہ اکبر کے ساتھ علی یا حسین کے نعروں سے میدان گونج اٹھا۔ اتر پردیش کے چنار اور رام نگر کی ٹیموں کے علاوہ روہتاس کے نوکھا سے بھی ٹیمیوں نے حصہ لیا۔شائقین اپنی اپنی مستی کے بہترین کارنامے دکھا کر لوگوں کو تالیاں بجانے پر مجبور کرتے رہے۔ MLA Zama Khan on Chehlam Event

پروگرام کے آخر میں وزیر محمدزماں خان نے کہا کہ کربلا میں شہادت کے چالیس دن بعد چہلم منایا جاتا ہے۔ 10 محرم الحرام کو امام حسینؓ کی شہادت ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ حضرت امام حسینؓ نے اسلام اور انسانیت کی خاطر یزید کے ظلم و ستم کو برداشت کیا۔ امام حسینؓ ظلم کو روکنے کے لیے آگے بڑھے۔ اس وقت ان کے ساتھ صرف 72 حق پرست تھے جبکہ دوسری طرف یزید کے پاس 22000 مسلح فوج تھی۔وہ ایمان کی خاطر اپنا سب کچھ کھونے کو تیار تھے۔ کربلا کی جنگ دیکھنے میں ایک چھوٹی سی جنگ تھی لیکن یہ جنگ دنیا کا سب سے بڑی جنگ ثابت ہوئی جس میں مٹھی بھر لوگوں نے اپنی شہادت دے کر دنیا کو روشنی دکھائی۔اور امام حسینؓ نے شہید ہو کر اسلام کا پرچم بلند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Youth dies during muharam procession: یوم عاشورہ کے موقع پر کرتب کے دوران نوجوان کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.