ETV Bharat / state

بانکا: غیر قانونی شراب ضبط - banka crime news

ریاست بہار کے ضلع بانکا میں ایمبولینس کے اندر سے کثیر تعداد میں انگریزی شراب برآمد ہوئی۔

بانکا: غیر قانونی شراب ضبط
بانکا: غیر قانونی شراب ضبط
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 7:20 PM IST

بانکا ضلع کے بونسی تھانہ علاقہ سے پولیس نے بدھ کو ایمبولینس سے کثیر مقدار میں انگریزی شراب برآمد کر کے تین اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر بھاگلپور ۔ دمکا روڈ پر شیام بازار کے نزدیک ایک ایمبولینس کو روک کر تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران ایمبولینس سے 510 بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی ۔

ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں تین اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:بہار: ریت سے بھری کشتی ندی میں غرق، پانچ لاپتہ

اسمگلروں کی شناخت بھاگلپور ضلع کے جگدیش پور تھانہ علاقہ کے بیجنی گاﺅں باشندہ چترنجن پانڈے ، عیسٰی چک باشندہ گوتم کمار اور سندیپ کمار کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ان سے تفتیش کر رہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.