ETV Bharat / state

Human Rights Commission تمل ناڈو اور بہار حکومت کو انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس - قومی انسانی حقوق کمیشن

قومی انسانی حقوق کمیشن نے بہار سے تمل ناڈو لائے گئے 12 یتیم بچوں پر چنئی کے ایک مدرسہ میں مبینہ تشدد کے معاملے میں ہفتہ کے روز دونوں ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا۔ Notice to Tamil Nadu and Bihar Govt

تمل ناڈو اور بہار حکومت کو انسانی حقوق کمیشن کا نوٹس

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 7:07 AM IST

نئی دہلی: قومی انسانی حقوق کمیشن نے بہار سے تمل ناڈو لائے گئے 12 یتیم بچوں پر چنئی کے ایک مدرسہ میں مبینہ تشدد کے معاملے میں ہفتہ کے روز دونوں ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا۔ بہار کے یتیم نوعمر بچوں کو مبینہ طور پر گھر میں رکھنے اور ان کے ساتھ بدسلو کی کے الزام میں چنئی سے دو افراد کی گرفتاری اور پونیامنمیڈو میں واقع مدرسے سے 12 بچوں کو بچانے کی خبر میڈیا میں آئی۔ ان میڈیا رپورٹوں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے انسانی حقوق کمیشن نے تمل ناڈو اور بہار کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں کمشنر آف پولیس چنئی سے چار ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ NHRC Notice to Tamil Nadu and Bihar Govt

کمیشن نے متاثرہ بچوں کی صحت کی موجودہ صورتحال اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے جووینائل جسٹس ایکٹ کی دفعات کے مطابق متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے کی جانے والی کارروائی یا تجویز کردہ کارروائی کے بارے میں بھی معلومات طلب کی ہیں۔ کمیشن نے اپنے خصوصی نمائندے راجندر کمار ملک کو بہار کا دورہ کرنے کو کہا ہے جہاں سے ان یتیم بچوں کو تمل ناڈو لے جایا گیا تھا۔ انہيں واقعہ کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے چنئی میں متاثرین سے ملنے اور ان کا معائنہ کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ اس کی رپورٹ ایک ماہ کے اندر موصول ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: NHRC Notice to Punjab Govt بچوں کی تعلیم سے متعلق پنجاب حکومت کو حقوق انسانی کمیشن کا نوٹس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.