ETV Bharat / state

Homeopathic Doctors ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھی عازمین حج کی خدمت میں مصروف

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 4:53 PM IST

ہومیوپیتھک ڈاکٹروں میں بھی عازمین حج کی خدمت کا زبردست جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے۔ ہوائی اڈہ پر ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی طرف سے رضکارانہ طور پر خدمت کی غرض سے کیمپ لگایا گیا ہے جہاں سے ہر دن عازمین حج علاج کراکر دوائیں لیتے ہیں۔

ہومیوپیتھک ڈاکٹرز بھی عازمین حج کی خدمت میں مصروف

گیا:ریاست بہار کے عازمین حج کی پرواز ہوتی ہے کورونا وبا کے تین برسوں بعد اس سال پھر سے گیا ہوائی اڈے سے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ سابقہ روایتوں کی روشنی میں اس بار بھی سبھی کام انجام پائے حالانکہ تین برسوں بعد یہاں سے شروع ہوئی عازمین حج کی روانگی کے پیش نظر یہ مانا جا رہا تھا کہ وہ خدمات نہیں ہوں گی جو برسوں سے رضکارانہ طور پر مقامی لوگوں کی جانب سے دی جاتی ہے لیکن اس بار بھی عازمین حج کی خدمت میں سبھی بڑے مہذب اور مخلصانہ انداز میں لگے رہے۔

اس میں ایک ہومیوپیتھک کے مسلم ڈاکٹروں کی بھی خدمات ہے۔ گیا کے نامور ڈاکٹروں کی جانب سے ہومیوپیتھک کیمپ لگا جس میں ضلع کے معروف ڈاکٹروں میں شمار ڈاکٹر ذالفقار خان،ڈاکٹر اے جی خان ، ڈاکٹر تاج الدین ڈاکٹر اسلم وغیرہ یہاں موجود رہکر عازمین حج کے علاج کے ساتھ میڈیکل کاغذ بنانے کی خدمات انجام دیتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے انکی خدمات کے تعلق سے گفتگو کی تو ڈاکٹر ذالفقار نے کہاکہ گیا کی روایت خدمت اور ایک دوسرے کے تعاون ومدد کی رہی ہے۔ ہمارا ذاتی طور پر کیا مشغلہ اور مصروفیات ہیں اس سے یہاں عازمین حج کی خدمت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم یہاں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے جذبے سے پہنچتے ہیں۔ کیمپ کسی ایک شخص یا تنظیم کی طرف سے نہیں ہوتا ہے بلکہ ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی جانب سے اسے انجام دیا جاتاہے اور یہاں نا صرف عازمین حج کی خدمت کی جاتی ہے بلکہ ایئرپورٹ علاقے کی آبادی بھی مستفید ہوتی ہے پورے آپریشن کے دوران سبھی کا مفت علاج اور مفت دوائیاں دی جاتی ہیں۔ کسی ڈاکٹر یا انکی کلینک کی تشہیر کیلئے کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔ عازمین حج یادوسرے لوگوں کا علاج کا پرچہ بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Haj Pilgrims Worried مرکزی حج انتظامیہ کی بدانتظامی سے عازمین حج پریشان ہیں: وزیر زماں خان

اس پر ایئرپورٹ اور کیمپ کا نام ہوتا ہے یہ انکی خدمات سنہ 2002سے جاری ہے اور اسکا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جو عازمین حج دوائی اپنے شہر گاوں سے لیکر آتے تھے لیکن یہاں میڈیکل پرچہ نہیں ہونے کی وجہ سے دوا پھینک دی جاتی تھی۔ وہ سلسلہ اب بند ہوگیا ہے کیونکہ کیمپ کے توسط سے میڈیکل پرچہ بناکر دے دیا جاتا ہے جبکہ ایک اور سنیئر اور ضعیف ڈاکٹر نے کہاکہ انہیں عازمین حج کی خدمت کرنے میں دلی سکون ملتا ہے یہ ہمارے لیے خوش نصیبی کا معاملہ ہے جبکہ ڈاکٹر اسلم نے بتایا کہ کیمپ میں ہرطرح کی دوائی ہوتی ہے خاص کر جو موسم ہوتا ہے اس موسم کے مطابق دوائی لازمی طورپر پر رکھی جاتی ہے چونکہ ابھی گرمی اور ہیٹ ویو کا معاملہ ہے تو یہاں اسکی دوائی سب سے زیادہ کھپت ہوئی ہے اس کیمپ سے دو ہزار سے زیادہ افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.