ETV Bharat / state

ارریہ میں موسلا دھار بارش سے عوام کو راحت

بہار کے ضلع ارریہ میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور عوام کو بھی گرمی سے راحت ملی۔

heavy rain in araria bihar
ارریہ میں موسلا دھار بارش سے عوام کو راحت
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 2:11 PM IST

ریاست بہار کے سیمانچل میں مانسون نے دستک دے دی ہے۔ آج ارریہ میں صبح سے مسلسل بارش ہو رہی ہے جس سے عوام کو گرمی سے راحت ملی ہے۔

ارریہ میں موسلا دھار بارش سے عوام کو راحت

ارریہ میں ہو رہی بارش سے موسم کا مزاج بدل گیا ہے۔ تیز بارش کے سبب سیلاب کا ممکنہ خطرات کا ڈر بھی عوام کو ستانے لگا ہے۔ صبح سے ہو رہی شدید بارش سے ضلع کے نشیبی علاقوں میں واقع ندی کی سطح اچھال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جوکی ہاٹ، رانی گنج، بھرگامہ، سکٹی، فاربس گنج علاقے کے پرمان، مہانندہ، کنکئی اور داس ندیوں میں ندی کا کٹان بھی تیز ہو گیا ہے۔ جس سے ندی کے پاس بسنے والے عوام کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جوکی ہاٹ کے بیرگاچھی کے پاس 150 سے 200 گھر ندی کٹان کے زد میں آگئے ہیں۔ اگر بر وقت پرمان ندی کے کٹان کو روکا نہیں گیا تو ان متاثرین پریوار کے گھر ندی کے آغوش میں چلی جائے گی۔

heavy rain in araria bihar
ارریہ میں موسلا دھار بارش سے عوام کو راحت

بیرگاچھی کے مکھیا سعد احمد نے بتایا کہ یہ علاقہ ہر برس سیلاب اور ندی کٹان سے متاثر ہوتا ہے۔ ہم لوگ بھی ضلع انتظامیہ کی توجہ سیلاب آنے سے قبل ہی کراتے ہیں، باوجود اس کے اس مسئلے کا مستقل حل اب تک نہیں نکالا جا سکا ہے۔ عوامی نمائندوں کا رویہ بھی اس تعلق سے سرد مہری کا شکار ہے۔

وہیں اس بارش سے عام لوگوں نے گرمی سے راحت کی سانس لی ہے۔ گذشتہ چار دنوں سے مسلسل چلچلاتی دھوپ اور گرم ہوا سے لوگوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا تھا۔ تیز دھوپ سے بازار میں بھی سناٹا پسرا ہوا تھا۔ لوگ شام میں اپنے گھروں سے باہر نکل رہے تھے مگر آج صبح سے ہو رہی بارش سے عوام کے چہروں پر خوشی دکھائی دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.