ETV Bharat / state

گیا: نابالغ لڑکی کا جنسی زیادتی کے بعد قتل

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزمین کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

گیا: نابالغ لڑکی کا جنسی زیادتی کے بعد قتل
گیا: نابالغ لڑکی کا جنسی زیادتی کے بعد قتل
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 6:35 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

سٹی ایس پی راکیش کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ جلد ہی خاطیوں کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا جائے گا۔

بتایا جا رہا ہے کہ گیا کے مین تھانہ حلقہ میں ایک 15 برس کی نالالغ لڑکی رفع حاجت کے لیے باہر گئ تھی۔ جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

متاثرہ کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ جنسی زیادتی کے بعد لڑکی کا قتل کر دیا گیا۔ رفع حاجت کے لیے گھر سے باہر نکلی بچی جب کافی دیر کے بعد بھی واپس نہیں لوٹی تو گھر والوں نے اسے تلاش کرنا شروع کیا۔ تلاشی کے دوران کھیت سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ واقعہ کی خبر پھیلنے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

موقع پر پہنچ کر مین تھانہ کی پولیس کے علاوہ کئی اور تھانہ کی پولیس نے جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ' بہار میں جرائم کی شرح میں اضافے سے نتیش حکومت کی ناکامی'

ساتھ ہی آس پاس کے لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ہے لیکن ابھی تک اس سے متعلق پولیس کو کوئی پختہ ثبوت حاصل نہیں ہوا ہے۔ مین تھانہ میں نامعلوم ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.