ETV Bharat / state

گیا: پیسوں کو پیٹرول میں ڈال کر سینیٹائز کرنے کا نیا طریقہ

author img

By

Published : May 16, 2020, 9:48 AM IST

کورونا وبا کے اثرات سے بچنے کے لئے مختلف تدابیراختیار کی جارہی ہیں۔ ماسک، سینٹا ئیزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا یہ مہلک وبا کے مضر اثرات سے تحفظ کے ذرائع ہیں مگر بہار کے شہر گیا میں پیسوں کو بھی سینیٹائز کرنے کا پیٹرول پمپ کے مالک نے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔

پیسوں کو پٹرول ڈالکر سینیٹائز کرنے کانیاطریقہ

شہر گیا میں پیسوں کو پیٹرول میں ڈال کر سینیٹائز کرنے کی شروعات کی گئی ہے۔ پیٹرول پمپ پر ہاتھوں میں پیسے لینے کے بجائے بالٹی میں رکھوایا جاتا ہے تاکہ نوٹوں پر موجود ممکنہ مضر اثرات سے بچا جا سکے۔ کورونا کا خوف ایسا کہ پیسوں کو پیٹرول سے سینیٹائز کرنے کا یہ نیا طریقہ اپنایا گیا ہے۔

پیسوں کو پٹرول میں ڈال کر سینیٹائز کرنے کانیاطریقہ

گیا کے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و اسپتال روڈ میں واقع پیٹرول پمپ پر ہاتھوں میں پیسے ہاتھوں میں نہیں لئے جاتے ہیں۔ بلکہ تیل لینے کے بعد پیٹرول پمپ پر رکھے بالٹی میں صارف پیسے ڈالتے ہیں ، پیٹرول پمپ کے ملازمین بالٹی میں پیٹرول ڈال کر پہلے پیسے کو سینیٹائز کرتے ہیں اور اسکے بعد ہی پیسوں کوہاتھ میں لیتے ہیں ، پیٹرول پمپ کے اس عمل سے صارفین بھی خوش اور مطمئن ہیں ، اس نئے تجربے کو ہر پیٹرول پمپز پر اپنانے کا مطالبہ بھی صارفین کی جانب سے کیا جا رہا ہے ۔ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں بھی جوپیسے ریٹرن میں ملتے ہیں وہ انفیکشن سے بالکل محفوظ ہونگے اور اس طرح کےنت نئے طریقوں سے پیسوں سے کورونا وائرس کے ممکنہ اثرات کے پھیلاو کے سدبا ب میں ایک اہم پیش رفت ہو سکتی ہے ۔

اے این ایم سی ایچ روڈ پرواقع پیٹرول پمپس پر اپنی گاڑی میں تیل بھروانے آئے محمدافتخار نے کہاکہ احتیاط لازمی ہے ،پیٹرول پمپ پراگر پیسے ہاتھوں سے لینے کے بجائے کسی سامان میں رکھوائے جاتے ہیں تو یہ بہتر طریقہ ہے ، کیونکہ پیسے کئی ہاتھوں سے گزرتے ہیں ، پیسے سے اگر کورونا انفیکشن کے پھیلنے کاخدشہ ہے تو اس طرح کے طریقے کے استعمال ہونے چاہئے ، ایک اور صارف کشن نے بھی اس نئے طریقے کی ستائش کی اور اسے بہتر طریقہ بتایا ۔

ادھر کورونا وائرس کے ممکنہ اثرات بچنے کے لئے اختیار کئے گئے اس نئے طریقے پر پٹرول پمپ کے مالک رنجن نے کہاکہ کورونا کاخوف ہرکسی کولا حق ہے ۔کیونکہ اس کے مضر اثرات سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے ۔

ایسے صورتحال میں تدبیر اختیار کیا جا نا نہایت اہم ہے ۔ کیونک یہ پرپٹرول پمپ ایک ایسی جگہ پر واقع ہے جہاں سے کچھ ہی فاصلے پر کووڈ اسپتال ہے اسلئے یہ حساس علاقہ ہے ، یہاں مریضوں کے رشتے دار بھی تیل لینے آتے ہیں ، ان تمام تر پہلوں کے مدنظر پیسوں کوہاتھ میں لینے کے بجائے بالٹی میں لیاجارہاہے اور پھر اسکو پٹرول سے سینیٹائز کیاجارہاہے ، انہوں نے بتایاکہ یہ عمل لاک ڈاون کے شروع سے ہی اپنایاگیا ہے

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.