گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا - پٹنہ روڈ سے متصل بیتھو شریف میں حضرت سید شاہ چاند اشرفؒ کا عرس اس مرتبہ بھی عقیدت کے ساتھ منایا گیا ۔عرس کی تقاریب سید شاہ ارباب اشرف سجادہ نشین آستانہ مخدوم درویش اشرف کی سرپرستی میں انجام پائیں۔ سجادہ نشین سید ارباب اشرف نے بتایا کہ بعد نماز فجر قرآن خوانی محفل میلاد النبیﷺ کے اہتمام کے بعد محفل سماع اور اس کے بعد حضرت کے آستانہ پر چادر پوشی و گل پوشی کی گئی اس موقع پر لنگر عام کا بھی اہتمام ہوا۔Urs of Hazrat Makhdoom Chand Ashraf
سجادہ نشین نے ملک و ریاست کی ترقی و خوشحالی اور خیرسگالی کی دعا کی۔ انہوں نے مریدین و عقیدت مندوں سے بزرگان دین کے پیغام کو عام کرنے اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی تلقین کی اور کہا کہ ہمارا سچا خراج عقیدت یہی ہونا چاہیے کہ ہم شریعت مطہرہ پر عمل پیرا ہوں۔
مخدوم درویش اشرف رحمۃ اللہ علیہ نے انسانیت کا پیغام دیا تھا آج ان کے در پر سبھی طبقے کے لوگوں کی حاضری ہوتی ہے۔ حضرت مخدوم سید چاند اشرف رحمتہ اللہ بھی حضرت مخدوم درویش اشرف کے بتائے ہوئے راستے پر چلے غریب و بے سہارا یتیموں کی مدد کی۔
مزید پڑھیں:Urs Qadri Noori Shamsi: گیا میں قادری نوری شمسی کے عرس کا اختتام
واضح رہے کہ بیتھو شریف حضرت مخدوم درویش اشرف کا آستانہ بہار کا تیسرا بڑا آستانہ ہے۔ حضرت مخدوم درویش اشرفؒ کے خاندان کے پایہ کے بزرگ حضرت چاند اشرف رحمۃ اللہ تھے انکا آستانہ بھی مخدوم درویش اشرف کے آستانہ سے متصل ہے. اس مرتبہ 66 واں عرس منایا گیا ہے۔