ریاست بہار کے ضلع گیا میں ہولی اور شب برات کو لے کر انتظامیہ متحرک ہے ۔ ضلع میں 298 حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس اہکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے ۔
تمام افسران کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں امن و قانون کی صورتحال میں بگڑنے نہیں دیں. مجسٹریٹ و پولیس افسران کی تعیناتی تیس مارچ تک ہوگی.
ڈیم ابھیشیک کمار سنگھ نے کہا کہ کہ خصوصی حالت میں وقت بڑھایا بھی جا سکتا ہے.
تعینات کیے گئے مجسٹریٹ و پولیس افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ جس مقام پر ان کی تعیناتی کی گئی ہے وہاں کے مقامی باشندوں سے فیڈ بیک ضرور لیں ۔
ڈی ایم ابھیشیک کمار اور ایس ایس پی ادتیہ کمار نے تمام لوگوں سے آپسی اتحاد اور بھائی چارگی کے ماحول میں دونوں تہواروں کو منا نے کی اپیل کی ہے ۔ اور عوام کو ان تہواروں کے پیش نظر مبارکباد بھی دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج کی رات اہم ہے ۔ شرارتی عناصر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں. آج رات ہولی تہوار سے قبل " ہولی دہن" کیاجائےگا ۔جبکہ آج شب برات بھی ہے۔ لہذا پولیس اور انتظامیہ محتاط رہیں۔ سبھی حساس مقامات پر پولیس کی نگاہ ہے. جن افسران کی جہاں ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہاں اگر متعلقہ افسر موجود نہیں پائے جاتے ہیں تو انکے خلافک اروائی کی جائیگی ۔
گیا میں گذشتہ کئی برسوں سے دیکھا جارہا ہے کہ ہولی دہن اور دیگر تہواروں کے موقع پر کشیدگی کا ماحول برپا ہوجاتا ہے حالانکہ پولیس اور انتظامیہ کے محتاط رہنے کی وجہ سے حالات پر قابو پالیا جاتا ہے ۔
تاہم رواں برس پولیس اور انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار سے نمٹنے کے لئے محتاط ہے ۔اور ساتھ ہی یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ہولی کے دن عوامی مقامات پر پروگرامز کے انعقاد سے گریز کیا جا ئے۔ اور شب برات میں کم سے کم لوگ قبرستان اور مزرات پر جائیں۔. حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر بھی عمل آوری ہو ۔