ETV Bharat / state

Gaya SSP on Illegal Sim Card Business جعلی دستاویز پر سم کارڈ بیچنے کا معاملہ پیش آیا ہے

گیا پولیس نے موبائل فون کے سم کارڈ کے غیر قانونی کاروبار کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس معاملے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سم کارڈ کا غیر قانونی کاروبار چلانے والے افراد اس کے لئے دوسروں کے آدھار کارڈ کا استعمال کرتے تھے۔

جعلی دستاویز پر سم کارڈ بیچنے کا معاملہ پیش آیا ہے

author img

By

Published : May 13, 2023, 1:02 PM IST

جعلی دستاویز پر سم کارڈ بیچنے کا معاملہ پیش آیا ہے

گیا:ریاست بہار کےضلع گیا پولیس نے غیر قانونی سم کارڈ فروخت کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے ذریعہ کسی اور کے فوٹو اور آدھار کارڈ کا استعمال کرکے سم کارڈ فروخت کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بودھ گیا کی دو دکانوں میں چھاپہ ماری مہم چلائی۔ پولیس نے دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے آج ایس ایس آشیش کمار بھارتی نے بتایا کہ انہیں محکمہ ٹیلی کام اسٹیشن پٹنہ بہار کے سرکاری ای میل کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ بودھ گیا پولیس تھانہ کے تحت ناز کمیونیکیشن اور گڈول موبائل کی دکان سے غیر قانونی طریقے سے سم کارڈ فروخت ہو رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع دی گئی تھی کہ بڑی تعداد میں جعلی سم کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں بودھ گیا تھانہ میں مقدمہ نمبر 427 مورخہ 10 مئی 2023 درج کرتے ہوئے، تکنیکی اسسٹنٹ گیا وتھانہ انچارج بودھ گیا کو ہدایت کی گئی کہ وہ ملزمین کو گرفتار کریں جس کے تحت ضلع پولیس نے ناز کمیونیکشن کے مالک محمد انور علی ابن خلیل احمد تاراڈیہہ بھاگلپور بودھ گیا اور رنجن کمار ابن نندن پرساد مچارم تھا نہ بودھ گیا کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Father Killed Twin Son باپ کے ہاتھوں چھوٹے بچے وحشیانہ تشدد کا شکار

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے ذریعہ آدھار کارڈ کے نام اور پتہ بدل کر بدل بدل کر 34 سے زیادہ سم کارڈ بیچے گئے۔ پوچھ تاچھ میں ان لوگوں نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے سم کارڈ فروخت کر رہے تھے اور اس کے لیے وہ موٹی رقم وصول کرتے تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.