ETV Bharat / state

کووڈ 19: حج 2020 کی تیاری متاثر

author img

By

Published : Jun 10, 2020, 5:30 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے ہوائی اڈے سے امسال حج کا سفر ممکنہ طور پر 22 جون سے شروع ہونے والا تھا لیکن کورونا وائرس وبا کی وجہ سے شائد اس برس گیا کے ہوائی اڈے سے حج کی پرواز کو منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

گیا: ہوائی اڈے سے حج پرواز 2020 کی تیاری شروع نہیں ہوئی

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے حج 2020 کے سفر پر بھی گہن لگتا دکھائی دے رہا ہے۔ گیا میں حج پرواز 2020 کو لے کر کوئی چہل پہل نہیں ہے اور نہ ہی اس کے لیے ایئرپورٹ پر عازمین حج کے قیام کے لیے عارضی پنڈال لگانے کا کام شروع ہوا ہے جبکہ اس کی تیاریاں گیا میں دو مہینے قبل سے ہی شروع ہو جاتی ہیں۔

بہار کے عازمین حج کے لیے گیا ہوائی اڈے سے پرواز ہوا کرتی تھی جس کی تیاریاں تقریباً رمضان سے ہی شروع ہو جاتی تھی۔

خیال رہے کہ سنہ 2012 سے ہی گیا ہوائی اڈے سے عازمین حج کے لیے پروازیں شروع کی گئی تھیں، جوکہ سال گذشتہ تک جاری تھیں، پر اس سال پرواز کی امید نہیں ہے۔

کوآرڈینیٹر موتی کریمی نے کہا کہ 'شہر گیا کے رضاکار عازمین حج کی خدمت کے لئے سال بھر منتظر رہتے ہیں اور بے لوث خدمت کرتے ہیں۔ریاستی حج کمیٹی کے لوگ بھی ان رضاکاروں کی خدمات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ گیا کے لوگوں کے لیے یہاں سے عازمین حج کی پرواز باعث فخر و انبساط ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہر برس اس وقت تیاریاں آخری مرحلے میں ہوتی تھیں۔'

حج نوڈل افسر سلیم انصاری نے بتایاکہ ایئرپورٹ اتھاریٹی کی جانب سے پندرہ دن قبل ایک ممکنہ شیڈول 22 جون سے پرواز کا بتایا گیاتھا، تاہم اسکے بعد کوئی خبر نہیں موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے حج پرواز 2020 کی منسوخی کے اثار کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہاں تیاریاں شروع ہوجاتی ۔ہربرس ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں اسکو لیکر کئی میٹنگ ہوتی تھی، تاہم اس بار ایک بھی میٹنگ نہیں ہوئی ۔اسکی وجہ یہ بھی ہے کہ ابھی حج کمیٹی کی طرف سے کوئی بھی ہدایت انتظامیہ کو موصول نہیں ہوئی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.