ETV Bharat / state

Irshad Ali Khan Waqf Estate Property ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کی املاک کا جلد ہی سروے ہوگا

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 4:55 PM IST

ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کا سروے ہوگا اور اسکے لیے سنی وقف بورڈ پٹنہ نے ڈسٹرک مجسٹریٹ کم ڈہٹی کمشنر سروے کو لیٹر بھیجا ہے، ارشاد علی خان ضلع کے موضع بھدیہ کے رہنے والے تھے اور انہوں نے سنہ 1918 میں اپنی بائیس ہزار ہیکٹئر زمین کو وقف علی الاولاد کردیا تھا ۔ Irshad Ali Khan Waqf Estate Property Will Be Surveyed

ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کی املاک کا جلد ہی سروے ہوگا

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع ' ارشاد علی خان ' وقف اسٹیٹ کی زمین کا سروے ہوگا۔ گزشتہ ماہ جون میں ای ٹی وی بھارت اردو نے 'ارشاد علی وقف اسٹیٹ کی املاک پر ناجائز قبضہ' کی سرخی کے ساتھ خبر شائع کی تھی جس کے بعد بہار سنی وقف بورڈ پٹنہ نے خبر کو سنجیدگی سے لیا اور اب ضلع مجسٹریٹ کم ڈپٹی سروے کمشنر کو سروے کے لیے مکتوب بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کی ہزاروں ہیکٹئر زمین کو خرد برد کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ کی موجودہ حالت سے وقف بورڈ واقف نہیں ہے، لہذا ارشاد علی وقف اسٹیٹ نمبر 99,93 اور 503 کا سروے کرا کر مکمل تفصیل بورڈ کو دستیاب کرائی جائے تاکہ کاروائی کرکے ناجائز قبضے سے اسٹیٹ کو بچایا جاسکے۔ Irshad Ali Khan Waqf Estate Property

اس ہدایت نامہ کے بعد ارشاد علی وقف اسٹیٹ کے متولی عارف خان اور وقف تحفظ کے تعلق سے کام کرنے والوں کے درمیان امید پیدا ہوئی ہے کہ شاید اب اسٹیٹ کو بچایا جاسکے گا۔ دراصل ضلع گیا کے بارہ چٹی بلاک حدود کے رہنے والے بابو ارشاد علی خان نے آزادی سے قبل اپنی بائیس ہزار ہیکٹئر زمین کو 'وقف علی الاولاد' کردیا تھا تاہم واقف کی منشا کے مختلف علاقے کے کچھ لوگوں نے اس پر غیرقانونی قبضہ کرنا شروع کردیا، ارشاد علی وقف اسٹیٹ کی زمین ضلع کے علاوہ جھارکھنڈ کے چترا ضلع میں بھی واقع ہے اس حوالے سے ارشاد علی وقف اسٹیٹ کے متولی محمد عارف خان نے آج نمائندہ کو فون پر سروے کے تعلق سے جانکاری دی اور ساتھ ہی انہوں نے ای ٹی وی بھارت اردو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ای ٹی وی بھارت کے علاوہ کبھی کسی نے اس اسٹیٹ کے تعلق سے خبر شائع نہیں کی تھی۔ ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر وقف بورڈ کو بھی شیئر کی گئی جس کے نتیجے میں وقف بورڈ سرگرم ہوا اور سروے کا لیٹر جاری کیا ہے Illegal Occupation Waqf Estate Property

واضح رہے کہ کاغذات کے مطابق سنہ 1918 میں ضلع گیا کے بڑے زمیندار بابو ارشاد علی خان نے اپنی 22 ہزار ہیکڑ زمین کو وقف علی الاولاد کردیا تھا۔ آزادی کے بعد وجود میں آئی سرکاری وقف بورڈ میں زمین کا وقف نامہ درج ہوا، تاہم گزشتہ چالیس پچاس سالوں کے درمیان وقف بورڈ کی عدم توجہی کی وجہ سے ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کی املاک کو خرد برد کر دیا گیا۔ آج ارشاد علی خان کی جانب سے وقف کئے گئے زمین کی حقائق یہ ہیکہ آج ان کی وقف کی زمین ڈھونڈھنے سے نہیں ملتی ۔ شہر گیا سے لیکر بارہ چٹی بلاک کے مختلف علاقوں تک یہ زمین پھیلی ہوئی تھی لیکن اتنے بڑے وقف اسٹیٹ ہونے کے باوجود آج اسٹیٹ کے ہاتھ خالی ہیں اس حالت کا ذمہ کوئی اور نہیں بلکہ وقف بورڈ پٹنہ ذمہ دار ہے۔ Irshad Ali Khan Waqf Estate Property Will Be Surveyed

یہ بھی پڑھیں: Illegal Occupation of Waqf Estate Property: ارشاد علی خان وقف اسٹیٹ کی جائیداد پر ناجائز قبضہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.