ETV Bharat / state

گیا: پولیس اہلکاروں کی صحت و توانائی کے لیے کھیلوں پر زور

بہار کے مگدھ زون کے پولیس جوانوں کی صحت و توانائی کی درستگی کے لیے آئی جی مگدھ کمشنری فکر مند ہیں آئی جی کی پہل پر پولیس ہیڈ کوارٹر سے کھیل کمپٹیشن کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جمعرات سے مگدھ کمشنری کے ضلعے میں پولیس جوان اور افسران ایک ساتھ گراونڈ پرمیچ کھیلیں گے۔ اسکی تیاری ہر ضلعے میں کرلی گئی ہے، ضلع گیا میں 32 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

گیا : پولیس اہلکاروں کی صحت و توانائی کی درستگی کے لیے کھیلوں پر زور

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 7:38 PM IST

شہر گیا میں واقع مگدھ کمشنری کے دفتر میں آئی جی امیت لوڑھا نے ای ٹی وی بھارت سے انٹرویو میں کہا کہ مگدھ زون میں اسپورٹس سے متعلق کوئی ٹیم نہیں ہے۔

پولیس جوان و افسران کے کام کاج کی وجہ سے جو مصروفیات ہوتی ہیں ایسے میں پولیس کے فٹنس کی بات صحیح نہیں ہے۔ اسی لیے پولیس اہلکاروں کی صحت و توانائی کی درستگی کی غرض سے ایس پی، ڈی ایس پی سے لیکر انسپکٹر اور جوان مختلف گیمز کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مصروفیت کی وجہ سے پولیس اہلکاروں میں کوئی بی پی تو کوئی ذیابیطس کا مریض ہے۔
آئی جی کا ماننا ہے کہ پولیس جوانوں کو وقت بھی نہیں ملتا ہے کہ وہ اپنی صحت کی جانچ کرواتے رہیں۔ بہار کے ڈی جی پی کی ہدایت ہے کہ پولیس اہلکاروں کی صحت و توانائی کی درستگی ہو اس کے لیے سب سے بہتر ذریعہ اسپورٹس ہے۔

گیا : پولیس اہلکاروں کی صحت و توانائی کی درستگی کے لیے کھیلوں پر زور

جس سے صحت پر کافی فرق پڑے گا۔ کیونکہ پولیس اہلکاروں کے لیے جم وغیرہ کرنا ممکن نہیں ہے تاہم ہر تھانہ سطح پر یہ ممکن ہے کہ کوئی بھی کھیل ہو جیسے کبڈی، فٹ بال، والی بال، کرکٹ وغیرہ ٹیم بناکر کھیلے جاسکتے ہیں۔

پولیس جوان کھیلتے ہیں تو انکی نیچرل فٹنس بڑھے گی، ذہنی تناؤ سے بھی بچیں گے اور جب صحت ٹھیک ہوگی تو وہ چست ہوں گے اور وردی میں بھی اچھے لگیں گے۔

ورزش نہیں کرنے کی وجہ سے اہلکاروں کے پیٹ بڑھ جاتے ہیں، سلم باڈی ہونے سے وردی پہننے کے بعد خوبصورتی بڑھے گی۔ دیکھنے میں اچھے لگیں گے

ضلع سے لیکر تھانہ سطح تک بنے گی ٹیم
آئی جی امیت لوڑھا نے کہا کئی ضلعے میں ضلع سطح کی ٹیم ہے لیکن پولیس سب ڈویژن اور تھانہ سطح پر ٹیم نہیں تھی۔ مگدھ کمشنری کے سبھی تھانوں کی ٹیم بنے گی جو جس کھیل میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اس میں شامل ہونگے۔

ٹیم کی تعداد فکس نہیں ہے۔ جمعرات سے کھیل کا آغاز ہوگا ساتھ ہی اس میں بندش نہیں ہے کہ فٹ رہنے کے لیے صرف گیمز کھیلنے ہیں بلکہ کوئی وقت نکال کر یوگا، ورزش یا جم کرنا چاہتا ہے تو وہ کرسکتے ہیں تاہم اس سے ڈیوٹی متاثر نہیں ہو

ایک ماہ تک چلے گا ٹورنامنٹ
آئی جی امیت لوڑھا نے کھیل کی شروعات کے لیے کی گئی تیاریوں کا بدھ کو سبھی ایس پی سے جائزہ لیا۔ کس ضلعے میں کتنی ٹیمیں بنی ہیں اسکی بھی جانکاری حاصل کی گئی۔

اپنے دفتر میں انہوں نے سبھی ایس پی کو بلاکر ٹورنامنٹ کو بہتر ڈھنگ سے کروانے کے لیے نگرانی رکھنے کی ہدایت دی۔

آئی جی نے بتایا کہ جمعرات سے ضلع میں ٹورنامنٹ شروع ہوگا اور قریب ایک ماہ تک یہ سلسلہ چلے گا۔ وہ خود میچ دیکھنے کے لیے پہنچیں گے۔ اچھے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ڈاکٹر کریں گے پولیس جوانوں کی ہیلتھ کا چیک اپ
آئی جی امیت لوڑھا پولیس اہلکاروں کی صحت و توانائی کے لیے صرف کھیل تک ہی معاملہ محدود نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ بلکہ اب پولیس جوانوں کا ڈاکٹر چیک اپ کریں گے، باڈی اسکین ہوگی، قد کے مطابق وزن ہے کہ نہیں اسکی جانچ ہوگی، پیٹ نکلے ہوں گے تو اسے فٹ کرنے کے لیے ٹپس ملیں گے، تین ماہ کا وقت دیا جائے گا اور پھر سے جانچ ہوگی گویا کہ پولیس اہلکاروں کی زندگی محفوظ رکھنے کے ہر قواعد اپنائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:گیا: مغوی بچہ بھاگلپور سے برآمد، اغوا کار بچے کے والد کا دوست

پولیس اور عوام کے درمیان بھی ہوگا کھیل آئی جی امیت لوڑھا نے بتایا کہ پولیس جوانوں کے ٹورنامنٹ کے بعد بھی کھیل کی ایکٹیویٹی جاری رہے گی۔ یومیہ کھیل ہونگے۔کورونا جب ختم ہوگا تو بہتر پولیسنگ کے لیے پبلک اور عوام کے درمیان ٹورنامنٹ ہونگے تاکہ ایک بہتر رشتہ پولیس اور عوام کے درمیان بنے۔

اس سے پولیس کو کام کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ معاشرے سے اچھے تعلقات ہوں تو بڑے جرائم پیشہ افراد کی ڈیٹیلز نکالنے میں آسانی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.