ETV Bharat / state

Gaya Administration On Eid ul Adha: عیدالاضحٰی سے متعلق گیا انتظامیہ کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 8:48 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پرامن ماحول میں بقرعید منانے کی تیاریاں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہیں۔ ایس ڈی او اندر ویر کمار نے کہا کہ تشدد برپا کرنے والوں پر ڈرون کیمرے، ویڈیو گرافی اور سی سی ٹی وی کیمرے سے نگرانی رکھی جائے گی۔ چپے چپے پر پولیس تعینات کی جائے گی۔ gaya administration preparation completed for eid ul adha

عیدالضحٰی سے متعلق گیا انتظامیہ کی تیاریاں مکمل

گیا: ضلع گیا میں عید الاضحٰی کے موقع پر حساس مقامات کی ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جائے گی اور ہجوم والے علاقوں میں ویڈیو گرافی بھی ہوگی تاکہ نفرت اور تشدد کے واقعات کو انجام دینے والوں پر کاروائی کی جاسکے۔ صدر ایس ڈی او اندر ویر کمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر امن و قانون کی بالادستی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مجسٹریٹ کی نگرانی میں پولیس فورس اور جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے جہاں ماضی میں ناخوشگوار واقعات پیش آئے تھے، ایسے حساس مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور وہاں پر مزید مستعدی برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مسجد کے باہر حسب ضرورت پولیس فورس تعینات ہوگی اور جہاں نماز میں ہجوم زیادہ ہوتا ہے وہاں پر اس علاقے کے افسران کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے۔ نماز کے بعد اس بات کا خیال ہوگا کہ قربانی عوامی مقامات پر یا کھلی جگہوں پر نہ ہوں۔ سبھی ایک ساتھ مل کر تہوار منائیں کیونکہ تہوار محبت خوشی اور مسرت کے اظہار کا بھی دن ہے۔ ایسے میں نفرت، تشدد اور بھائی چارے کی فضا کو مکدر کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی۔

ایس ڈی او اندر ویر نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن کی جانب سے سبھی تھانہ اور بلاک و سب ڈیویزن سطح پر ' امن کمیٹی ' کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بیلاگنج اور چاکند سمیت سب ڈویژن کے ماتحت کئی تھانے میں میٹنگ ہوچکی ہے۔ لوگوں کو سیفٹی کا احساس دلانے کے لیے فلیگ مارچ بھی نکالا جائے گا۔

وہیں امن کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ مسعود منظر نے کہا کہ پرامن ماحول میں بقرعید کو منانے میں ہندو برادری بھی تعاؤن کرے گی۔ آپسی بھائی چارہ اور امن وامان کی ایک تاریخ رہی ہے کیونکہ یہاں حضرت پیر منصور علیہ الرحمہ ، مہاتما گوتم بدھ اور بھگوان وشنو بسے ہیں۔ یہ امن کی سرزمین ہے۔ یہاں سبھی تہوار پرامن ماحول میں انجام پاتے ہیں۔ توقع ہے بقرعید بھی اسی محبت اور بھائی چارے کے ساتھ منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Eid Sacrificial Animals In Gaya: گیا میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.