پٹنہ: ایم آئی ایم کے چار اراکین اسمبلی کے آر جے ڈی میں شامل Four AIMIM MLAs Join RJD ہونے سے بہار اسمبلی میں اب آر جے ڈی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ RJD, Makes It Largest Party In Bihar پہلے آر جے ڈی کے پاس 76 اراکین اسمبلی تھے، چار اراکین اسمبلی کے شامل ہوتے ہی اب یہ تعداد بڑھ کر 80 ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ آر جے ڈی بہار میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو نے اپنی رہائش گاہ پر چاروں اراکین اسمبلی کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی اب مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ 'شاہنواز عالم ایک باصلاحیت و ذمہ دار لیڈر ہیں۔ ان کے ساتھ ہی پارٹی میں شامل ہونے والے اظہار اسفی، رکن الدین اور انظار نعیمی بھی اپنے حلقوں میں مقبول رہنما ہیں۔ یہ لیڈران زمین سے جڑے لیڈر ہیں اور آر جے ڈی کو ایسے ہی رہنماؤں کی ضرورت ہے۔ ان کے آنے سے بہار اسمبلی میں اب مزید ہم مضبوط ہوں گے اور حکومت کی ناکامی پر حملہ کریں گے۔'
تیجسوی یادو نے کہا کہ 'بی جے پی کے اندر تکبر آ گیا تھا کہ انہیں کوئی پست نہیں کر سکتا، ہم گھمنڈ تو نہیں کر سکتے مگر اتنا ضرور کہیں گے کہ اب آر جے ڈی بہار میں بڑی پارٹی ہونے کے ساتھ اپنی ذمہ داری اور بھی بہتر طریقے سے ادا کرے گی۔'
مزید پڑھیں: