بہار میں منگل کے روز آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ بارش اور آسمانی بجلی کے خدشے کو دیکھتے ہوئے ریاست میں 18 جون تک الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کیمور میں برگد کے درخت پر آسمانی بجلی گرنے سے اس کے نیچے چھُپے ایک شخص کی موت ہوگئی اور نصف درجن لوگ زخمی ہوگئے۔
الگ الگ علاقے میں پانچ لوگوں کی موت
کیمور ضلع کے رام گڑھ تھانہ حدود میں درخت کے نیچے کھیل رہی بچی کی موت ہوگئی۔ مدھے پورہ کے کمارکھنڈ میں گھاس کاٹ کر لوٹ رہی خاتون آسمانی بجلی کی زد میں آگئی، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ وہیں بانکا کے دھسری بہاری میں مویشی کو چرا رہے بزرگ کی موت ہوگئی۔ سارن کے پرسا بلاک کے پرسادی گاؤں میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 55 سال کے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
آسمانی بجلی گرنے پر ان باتوں کا دھیان رکھیں۔
- اگر بادل گرج رہے ہوں تو اس بات کا اشارہ ہے کہ بجلی گر سکتی ہے۔
- پانی، بجلی کے تاروں، کھمبوں، بڑے درختوں اور موبائل ٹاوروں وغیرہ سے خود کو دور رکھیں۔
- نیچے دُبک کر پیروں پر بیٹھ جائیں۔
- ایک سے زیادہ لوگ ہوں تو ایک دوسرے سے دوری بناکر کھڑے ہو۔
- چھتری یا موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔
- پووال وغیرہ کے ڈھیر سے دور رہیں، اس میں آگ لگ سکتی ہے۔
- کسی پر بجلی گر جائے تو فوراً ڈاکٹر کی مدد لیں۔
- کسی پر بجلی گری ہو تو ان کی نبض جانچیں اور ڈاکٹر کے پاس لے جائیں۔