ETV Bharat / state

دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان - گیا آتشزدگی معاملہ

ریاست بہار کے ضلع گیا میں چپل و جوتے کے گودام میں اچانک آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

دکان میں اچانک لگی آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان
author img

By

Published : Nov 3, 2019, 11:09 PM IST

گیا شہر کے سول لائن تھانہ حلقہ میں واقع درگا باڑی میں چپل و جوتے کے گودام میں 3 نومبر 2019 کو دن میں اچانک آگ لگ گئی۔

دکان میں اچانک لگی آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان

آگ اتنی تیز تھی کہ فائربریگیڈ کی نصف درجن گاڑیوں کو آگ پر قابو پانے میں گھنٹوں مشقت اٹھانی پڑی۔

گھنٹوں مشقت کے بعد کسی طرح سے آگ پرقابو پایا گیا تاہم نقصانات بے پناہ ہو چکے تھے۔

گودام شہر کے جوتے چپل کے بڑے تاجر ہند شو و ہند لیدر کے مالک اطہرزماں کا ہے ، جس جگہ یہ گودام ہے وہ رہائشی علاقہ میں واقع ہے۔

گودام میں لگی آگ سے مقامی لوگوں میں افرا تفری مچ گئی ۔ لوگ اپنی سطح پر آگ کو قابو پانے کی کوشش کرنے لگے۔نیز فوراً فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ پھر آگ پر قابو پایا جا سکا۔

گودام کے اطہرزماں نے بتایاکہ آگ لگنے کی وجہ کاابھی پتہ نہیں چلاہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شارٹ سرکٹ تو نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ انکے یہاں گودام میں بجلی کا سسٹم ہی نہیں ہے اور نہ ہی موم بتی یا آگ والی دوسری چیزوں کااستعمال نہیں ہوتا ہے، ٹارچ کی روشنی میں گودام سے مال نکلتااور جاتا ہے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں چپل وجوتے کے گودام میں آگ لگنے سے کروڈوں روپئے کے جوتے وچپل جل کر خاکسترہوگئے ہیں ، آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہےBody:گیاشہر کے سول لائن تھانہ حلقہ میں واقع درگاباڑی میں چپل وجوتے کے گودام میں اتوار کو دن میں اچانک آگ لگ گئی ۔آگ اتنی تیز تھی کہ فائربرگیڈ کی نصف درجن گاڑیوں لوط آگ پر قابو پانے میں گھنٹوں مشقت اٹھانی پڑی ، گھنٹوں مشقت کے بعد کسی طرح سے آگ پرقابو پایا گیا ، گودام شہر کے جوتے چپل کے بڑے تاجر ہندشو وہند لیدر کے مالک اطہرزماں کا ہے ، جس جگہ یہ گودام ہے وہ رہائشی علاقہ ہے ، ایسے میں خوف اس بات کاتھا کہ کہیں آگ رہائشی گھروں تک نہیں پہنچ جائےConclusion:اطہرزماں نے بتایاکہ آگ لگنے کی وجہ کاابھی پتہ نہیں چلاہے ۔شارٹ سرکٹ تو نہیں ہوسکتا ہے کیونکہ انکے یہاں گودام میں بجلی کا سسٹم ہی نہیں ہے اور نہ ہی موم بتی یا آگ والی دوسری چیزوں کااستعمال نہیں ہوتا ہے ، ٹارچ کی روشنی میں گودام سے مال نکلتااور جاتا ہے ۔وجہ کیا ہے اس کاتو بعد میں پتہ چل سکے گا
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.