گیا کے شہری اور دیہی علاقے ان دنوں پانی کی قلت سے دوچار ہیں، بارش کی کمی کی وجہ سے کھیتی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔
بارش کی امید پر ضلع کے بگداہا گاؤں کے کسان نے کھیل کو جوت کر تیار کر رکھا ہے اور بیج ڈالنے کے لیے بارش کا انتظار کررہے ہیں۔
دوسری جانب خواتین کو پینے کے پانی کا انتظام کرنے میں بھی شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بارش کی کمی کی وجہ سے کھیتی اور پینے کے پانی دونوں کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اب یہ دیکھنا اہم ہے کہ قدرت کسانوں پر کب مہربان ہوتی ہے۔