ETV Bharat / state

MLC Afaque Ahmad On Muslim Issues: 'بہار میں مسلمان دوسری ریاستوں کے بنسبت زیادہ محفوظ' - رکن قانون ساز کونسل آفاق احمد خان

جے ڈی یو کے نومنتخب رکن قانون ساز کونسل آفاق احمد خان MLC Afaque Ahmad نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں مسلمان دوسری ریاستوں کے بنسبت زیادہ محفوظ ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے انصاف کے ساتھ نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کو نافذ کیا بلکہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھا ہے اور جانی ومالی نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ MLC Afaque Ahmad On Muslim Issues

MLC Afaq Ahmad On Muslim Issues
'بہار میں مسلمان دوسری ریاستوں کے بنسبت زیادہ محفوظ ہیں'
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 5:36 PM IST

Updated : Jun 20, 2022, 7:04 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں جے ڈی یو کے نومنتخب رکن قانون ساز کونسل آفاق احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے بنسبت بہار میں مسلمان زیادہ محفوظ اور خوشحال ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے انصاف کے ساتھ نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کو نافذ کیا بلکہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھا ہے اور جانی ومالی نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ MLC Afaque Ahmad On Muslim Issues

'بہار میں مسلمان دوسری ریاستوں کے بنسبت زیادہ محفوظ ہیں'

آفاق احمد کا تعلق شہر گیا کے شبلی کالونی سے ہے، وہ گزشتہ تین دنوں سے گیا میں مقیم ہیں۔ یہاں انکی آمد کے موقع پر سیاسی و سماجی اور ملی اداروں کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت اردو سے انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے سیاسی سفر کے ساتھ قومی و ملی ایشوز اور موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیمی ڈھانچے پر کام کرنے کے معاملے سے بخوبی واقف ہیں تاہم اب ذمہ داری بڑھا دی گئی ہے، اس صورت میں وہ اپنے معاشرے کے مسائل کے حل پر نہ صرف فوکس کریں گے بلکہ وزیر اعلیٰ کے کاموں کو بھی اپنے معاشرے تک پہنچائیں گے۔ MLC Afaque Ahmad On Muslim Issues

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اقلیتی آبادی کے لیے تعلیمی، تعمیراتی اور روزگار کے مواقع یہاں پیدا ہوئے ہیں۔ سیاسی حصے داری میں بھی وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے انصاف کیا ہے۔ آفاق احمد خان نے موجودہ سیاسی صورتحال کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ان کی پارٹی کا واضح موقف ہے کہ متنازعہ معاملے کا حل عدالتوں سے ہونا چاہیے۔ اتر پردیش یا دوسری ریاستوں میں جو حالات اقلیتی آبادی کے ساتھ پیش آرہے ہیں اس پر انکی پارٹی نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے کہ کارروائی انصاف اور امتیازی سلوک سے پرے ہوکر ہونی چاہیے۔ بہار میں مسلمان دوسری ریاستوں کے بنسبت زیادہ محفوظ ہیں۔ MLC Afaque Ahmad On Muslim Issues

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے میں عدالت کے بجائے خود فیصلہ کرنا، آئین کی توہین ہے۔ عدالتیں بھی دیکھ رہی ہیں اور یقین ہے کہ وہ انصاف کریں گی۔ خاص طور پر اگر اتر پردیش کے بولڈوزر والی کارروائی کی بات کی جائے تو اس معاملے میں کئی تنظیموں اور انصاف پسندوں نے عدالتوں کا رخ کیا ہے۔ انصاف ضرور ہوگا۔ انہوں نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد احتجاج ومظاہرے پر کہا کہ ان کی پارٹی کے قومی صدر نے تو مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اسکیم پر نظرثانی ہونی چاہیے۔ آفاق احمد نے اہانت رسول کے معاملے پر کہا کہ مذہبی جذبات کا خیال ہر کسی کو رکھنا چاہیے۔ MLC Afaq Ahmad On Muslim Issues

یہ بھی پڑھیں: JDU MLC Candidate Afaq Ahmad Khan: جے ڈی یو نے آفاق احمد خان کو ایم ایل سی امیدوار بنایا

واضح رہے کہ آفاق احمد خان وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بے حد قریبی ہیں۔ اس مرتبہ جے ڈی یو نے راجیہ سبھا ممبر اور ایم ایل سی انہیں ہی منتخب کیا ہے۔ آفاق احمد خان برسوں سے پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کر رہے تھے۔ MLC Afaque Ahmad khan in Gaya

Last Updated : Jun 20, 2022, 7:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.