آٹھویں امیر شریعت کے انتخاب کے لیے ارکان شوریٰ نے 11 رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ آئندہ 9 اکتوبر کو ہونے والے انتخاب کو پُرامن طریقے سے کرائیں۔ نائب امیر شریعت نے کمیٹی کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اس کی نگرانی کرے گی۔
انتخابی کمیٹی کے رکن فہد رحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 85 رکن آئندہ 9 اکتوبر کو اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے امیر شریعت کا انتخاب کریں گے۔ اگر کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہوا تو دو باکس رکھے جائیں گے جہاں لوگ تحریری رائے دیں گے۔'
فہد رحمانی سے جب اختلاف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'معاملہ یہ نہیں تھا بلکہ بات یہ تھی کہ امارت نے کچھ واضح نہیں کیا تھا کہ انتخاب کیسے ہوں گے۔ اس کا طریقہ کار کیا ہوگا ہم لوگ اب اس کو شفاف طور پر دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر شریعت کے انتخاب پر تنازع ختم، اتفاق رائے سے تاریخ کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ' تینوں گروپ کے لوگ شامل ہیں۔ سب لوگ مل کر پُرامن دستور کے مطابق انتخاب کرائیں گے۔'
فہد رحمانی نے مزید کہا کہ 'نائب امیر شریعت کی سرپرستی میں تمام کام ہوگا۔ انتخاب دستور کے مطابق ہی عمل میں آئے گا۔ اور تمام کارکردگی لوگوں کے سامنے پیش کی جائے گی۔'