ETV Bharat / state

'شمسی توانائی کا استعمال کرکے ماحولیاتی تحفظ کویقنی بنائیں'

جل جیون ہریالی منصوبے 'کی بیداری اور کامیابی کے لیے ہرماہ کا پہلا منگل یوم خاص کے طور پر منایا جائے گا۔

شمسی توانائی کا استعمال کرکے ماحولیاتی تحفظ کویقنی بنائیں

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 9:42 AM IST

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کے پسندیدہ پروجیکٹ میں شامل ' جل جیون ہریالی منصوبے 'کی بیداری اور کامیابی کو لے کر ہرماہ کا پہلا منگل یوم خاص کے طور پر منایا جائے گا۔

اس روز جل جیون ہریالی منصوبہ پر اعلی افسران عوام سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ اسی پروگرام سے متعلق آج شہر گیا میں واقع میوزیم میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔

شمسی توانائی کا استعمال کرکے ماحولیاتی تحفظ کویقنی بنائیں۔ویڈیو

اس میں بریڈا کے اسسٹنٹ انجینئر یوگیش راج شکلا نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجدید توانائی سورج ، پانی ، زمین ، پودے وغیرہ سے پیدا ہوتی ہے۔

وہیں سولر سے پیدا ہونے والی بجلی ایک پائیدار بجلی ہے۔ جن کے پاس بھی 10 مربع میٹر چھت ہے اور وہ سولر پلانٹ لگانا چاہتے ہیں توانہیں بریڈا کے ذریعہ سولر لگانے کے لیے 80 فیصد گرانٹ اور شمسی واٹر پمپ کے لیے بھی 90 فیصد گرانٹ فراہم کی جارہی ہے۔

اس موقع پر محکمہ جنگلات کے ضلع افسر ابھیشیک کمار نے کہا کہ شمسی توانائی کے استعمال سے ہم کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرسکتے ہیں۔ کیونکہ کوئلے ، گیس ، پیٹرول ، ڈیزل سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بڑے پیمانے پر اخراج ہوتے ہیں ، جس سے ماحولیات کوخطرہ پیدا ہوتا ہے۔

وہیں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیو مشرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں زیادہ سے زیادہ قدرتی وسائل کا استعمال کرکے آب و ہوا کی تبدیلی کو روک سکتے ہیں۔ آب و ہوا کی تبدیلی کے لیے ہم خود ذمہ دار ہیں۔ ہماری طرز زندگی قدرتی وسائل سے مصنوعی وسائل میں بدل گئی ہے ۔

ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ نے جل جیون ہریالی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے لایاگیا ہے ، اس کی کامیابی اور بیداری کے لیے ریاستی حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ ہرماہ کے پہلے منگل کو جل جیون ہریالی ڈے کے طور پرمنایاجائے گا ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.