ETV Bharat / state

شہر سے تجاوزات ہٹائے گئے - gaya bihar latest news

ریاست بہار کے ضلع گیا میں سب ڈویژنل آفیسر کی قیادت میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔

شہر سے تجاوزات ہٹائے گئے
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 8:33 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:48 PM IST

اس ضمن میں شہر کے ہر علاقے میں ناجائز قبضے اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی اور تجاوزات میں شامل افراد پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

شہر سے تجاوزات ہٹائے گئے

شہر کے اہم بازاروں میں سے ٹاور چوک اور کے پی روڈ کے علاقے سے تجاوزات مکمل طور پر ہٹا دیے گئے ہیں۔ سڑک کے آس پاس قبضہ کر کے تجارت کرنے والوں کی عارضی دکانوں پر بھی انہدامی کارروائی کی گئی ہے نیز ٹھیلہ گاڑی وغیرہ کو بھی ضبط کرنے کے ساتھ جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی کارروائی سے شہر میں سڑک کے کنارے قبضہ کرکے دکان چلانے والوں کے درمیان افراتفری کا ماحول ہے۔ اس دوران دکانداروں نے انتظامیہ کے تئیں ناراضگی بھی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ گیا میں 12 ستمبر سے پترپکش میلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ اسی تناظر میں اس برس بھی انتظامیہ نے تجازوات کے خلاف کارروائی کی ہے چونکہ اس میلے میں لاکھوں عقیدت مند جمع ہوتے ہیں۔ تاہم انتظامیہ کے لیے بھیڑ کو قابو کرنا ایک بڑا چیلینج ہوتا ہے۔

ایس ڈی او نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پترپکش میلے کے پیش نظر راستوں کو تجاوزات سے آزاد کرا دیا جائے گا اور میلے کے دوران کسی قسم کی افراتفری یا بد نظمی نہیں ہوگی۔

Intro:تجاوزات سے شہر کو آزاد کرانے کے لئے صدر ایس ڈی او کی قیادت میں جمعہ کو مہم چلائی گئی ہے ۔اس دوران تجاوزات کرنے والوں کے سامانوں کو ضبط کیا گیا اور جرمانہ بھی وصولا گیا Body:ریاست بہار کے ضلع گیا کے شہری حلقہ میں صدر ایس ڈی او کی قیادت میں تجاوزات ہٹاو مہم چلائی گئی ، شہر کے اہم چوک ٹاور چوک ، کے پی روڈ کے علاقے سے تجاوزات ہٹائے گئے ۔ سڑک کے آس پاس قبضہ کرکے تجارت کرنے والوں کی عارضی دوکانیں توڑی گئیں ، ٹھیلہ وغیرہ کو ضبط کیاگیااور ان سے جرمانہ بھی وصولا گیا ہے ۔ انتظامیہ کی کاروائی سے شہر میں سڑک کے کنارے قبضہ کرکے دوکان چلانے والوں کے درمیان کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔اس دوران دوکانداروں نے انتظامیہ کے تئیں ناراضگی بھی ظاہر کی ۔Conclusion:واضح ہوکہ گیا میں پترپکچھ میلے کا آغاز بارہ ستمبر سے شروع ہونا ہے ۔اسی کو لیکر ہرسال کی طرح اس بار بھی انتظامیہ کا ڈنڈا تجاوزات کرنے والوں پرچلا ہے ۔میلے کے دوران شہر کی سبھی سڑکوں کے کنارے ٹھیلہ وغیرہ لگانے والوں کوہٹا دیا جاتاہے ۔صدر ایس ڈی او نے کہاکہ پتر پکچھ میلے کے پیش نظر راستوں کوتجاوزات سے مکت کرادیاجائیگا
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.