حالانکہ یہ بدمعاش جب تک کوئی بڑی واردات کو انجام دینے میں کامیاب ہوتے عین وقت پر پولیس کو اطلاع مل گئی اور موقع پر تین تھانہ کی پولیس پہنچ گئی۔
پولیس کو اپنے قریب آتے دیکھ بدمعاشوں نے پولیس پر ہی فائرنگ کرتے کردی اور وہ دربھنگہ ریلوے اسٹیشن کی جانب بھاگنے لگے تب پولیس نے بھی وقت ضائع کیے بغیر جوابی فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے بدمعاشوں میں ڈر گئے اور اپنے وہں بھاگنے لگے لیکن پولیس نے بدمعاشوں کا پیچھا کیا اور دربھنگہ اسٹیشن پر واقع ریلوے ٹریک کے قریب دو بدمعاشوں کو جی آر پی کی مدد سے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ چند بد معاش فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
پکڑے گئے دو بدمعاشوں کے پاس سے پولیس نے دو پستول بھی برآمد کیا ہے، فی الحال پولیس ان بدمعاشوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
گرفتار کیے گئے بدمعاشوں کی پہچان روشن کمار کوتوالی اوپی کے دگھی کا باشندہ ہے وہیں دوسرا سوربھ کمار مدھو بنی ضلع کا باشندہ ہے۔
پورے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے دربھنگہ کے سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے کہا کہ پولس کے ساتھ ساتھ دربھنگہ جی آر پی نے بھی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔
فی الحال بدمعاشوں کے منصوبے پر دربھنگہ پولیس نے پانی پھیر دیا ہے اور ساتھ ہی جانچ کی جا رہی ہے کہ یہ بدمعاش کس واردات کو انجام دینے کے لیے یہاں جمع ہوئے تھے۔