پٹنہ : اسمبلی کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ایوان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ اپوزیشن پارٹی کو دیا گیا ہے.اس کے تحت سابق نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین نامزد کیا گیا ہے. سابق نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی کو کتب خانہ کمیٹی کا چیئر پرسن نامزد کیا گیا ہے. Dr Shakil Ahmed Appoint Minority And Development Chairman In Bihar Lagislative Assembly
انہوں نے کہا کہ راجد کے رکن اسمبلی بھائی ویرندر کو تخمینہ کمیٹی، جدیو رکن اسمبلی ہری نارائن سنگھ کو سرکاری انٹرپرائزز کمیٹی، امریندر کمار پانڈے کو سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کمیٹی، کانگریس رکن اسمبلی اجیت کمار شرما کو دیگر تفویض اختیارات کمیٹی، سابق وزیر اعلیٰ اور ایوان کے سب سے معمر رکن جیتن رام مانجھی کو درج فہرست ذات قبائلی فلاح کمیٹی اور سی پی ایم کے معمر رکن اسمبلی ستیہ دیو رام کو سیاحت، صنعت سے متعلق کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے.
یہ بھی پڑھیں:Mayawati On PFI Ban پی ایف آئی جیسی دیگر تنظیموں پر بھی پابندی لگنی چاہیے
بہار قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری کے مطابق بی جے پی رکن اسمبلی ستیش مشرا کو واقفہ صفر کمیٹی سداما پرساد کو زرعی صنعت ترقیات کمیٹی، دامودر دت کو سرکاری یقین دہانی کمیٹی، اشوک کمار چوہدری کو رہائش کمیٹی، نند کشور یادو کو داخلی وسائل اور مرکزی امداد کمیٹی، سنگیتا کماری کو خاتون و اطفال ترقیات کمیٹی، ڈاکٹر پریم کمار کو بہار وراثت ترقیات کمیٹی اور بھولا چوہدری کو اخلاقیات کمیٹی کا چیئر پرسن نامزد کیا گیا ہے.Dr Shakil Ahmed Appoint Minority And Development Chairman In Bihar Lagislative Assembly