انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کا کام پنڈت جواہر لعل نہرو اور مہاتما گاندھی کو بدنام کرنا اور ناتھو رام گوڈسے کا مندر بنانے کی بات کرنا ہی ہے۔'
ڈاکٹر شکیل احمد نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر سردار پٹیل گجرات کے نہیں ہوتے تو وہ سردار پٹیل کا نام نہیں لیتے۔'
واضح رہے کہ پنڈت جواہر لعل نہرو ملک کی آزادی کے لیے نو برس تک قید میں رہے۔