بھاگلپور:ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع آشرئے نرسنگ ہوم اینڈ ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپیٹل کے زیر اہتمام کارڈیو نیفرو اپ ڈیٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس میں پروگرام میں شرکت کے لیے آئی جی آئی ایم ایس پٹنہ کے سابق ڈائریکٹر اور بہار کے معروف نیفرولاجسٹ ڈاکٹر ہیمنت کمار مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ہیمنت کمار نے کہا کہ کڈنی کا مرض بغیر ڈاکٹروں کی صلاح کے درد اور دیگر دوائیں کھانے سے ہوتا ہے۔ لوگوں کو کسی طرح کی کوئی شکایت ہوئی وہ فوراً میڈیکل سے دو الیکر کھا لیتے ہیں۔اس کی وجہ سے کڈنی کے مریض بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جنک فوڈ کے کھانے سے بھی کڈنی کے مرض کا خطرہ بڑھ جا تا ہے۔ بازار میں زہریلے کھانے خوب فروخت ہو رہے، سبزیاں رنگ کر فروخت کی جا رہی ہے جس سے انسانی جسم میں زہر جا رہا ہے اور وہیں کڈنی پر اثر ڈال رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کڈنی کے مرض کا کوئی علامت نہیں ہے لیکن ابتدائی طور پر جنہیں بار بار الٹی ہورہی ہے۔ چہرہ، پورا جسم، پاؤں وغیرہ میں سوجن پیدا ہو گیا ہے تو سمجھ لیں کہ کڈنی متاثر ہے۔ اس لئے کوئی بھی بیماری ہو اس کے لئے پہلے ڈاکٹروں کی صلاح لیں اور اس کی جانچ کرائیں تبھی کوئی دوا کھائیں۔ اپنی مرضی سے دو ا کھالینے سے بھی کڈنی کے مرض کی شکایت تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھاگلپور کی سلک ساڑی عالمی سطح پر پسند کی جاتی ہے
اس موقع پر کولکاتا کے کارڈیا لوجی کے ماہر ڈاکٹر دلپ کمار نے بھی ہارٹ اٹیک کے متعلق تفصیلی خطاب کیا اور امراض قلب کے سلسلے میں تفصیلی خطاب کیا۔