گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں طلاق شدہ خواتین کو مالی مدد پہنچانے والی اسکیم پریتکتا اسکیم کے تحت فارم بھرے جارہے ہیں۔ ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے اس حوالے سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پریتکتا اسکیم کے تحت طلاق شدہ مسلم خواتین یا پھر ایسی خواتین جن کے شوہر گذشتہ پانچ برسوں سے بغیر کسی اطلاع کے چھوڑے ہوئے ہیں اور انہیں کسی طرح کا خرچ نہیں دیا جارہا ہے، وہ اس اسکیم سے استفادہ کرسکتی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت پچیس ہزار روپے ملتے ہیں۔ ایسی خواتین یا پھر ان کے رشتے دار کلکٹریٹ میں واقع ضلع اقلیتی فلاح دفتر میں آکر اس کا فارم لے سکتے ہیں۔ اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے کاغذات کے طور پر مطلقہ خواتین کو اپنا ادھار کارڈ، بینک پاس بک، عمر سرٹیفکٹ، انکم سرٹیفکٹ وغیرہ کی فوٹو کاپی جمع کرنا ہے، رقم سیدھے مستفدین کے کھاتے میں جمع کی جاتی ہے۔ دراصل ریاستی حکومت نے اس اسکیم سے طلاق شدہ خواتین کو روزگار سے جوڑنے کی پہل ہے۔ Parityakta Pension Scheme
پریکتا اسکیم بہار حکومت کی ایک اسکیم ہے اور اس کے تحت طلاق شدہ خواتین کے علاوہ ایسی خواتین کی بھی مدد کی جاتی ہے جن کے شوہر کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے تاہم اس کے لیے ضلع سول سرجن کے یہاں سے جاری معذوری کے سرٹیفکٹ ہونا لازمی ہے اس کے علاوہ ایسی خواتین جن کے شوہر گزشتہ پانچ برسوں سے ترک کیے ہوئے ہیں وہ بھی مذکورہ اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس اسکیم کےتحت سالوں بھر فارم بھرے جاتے ہیں اس میں عمر کی حد پچاس برس تک کی ہے فارم میں مطلقہ خواتین کو اپنا اور والد کے نام پتہ کے علاوہ جس شخص شادی ہوئی تھی اس کا نام و پتہ دینا لازمی ہے اگر طلاق نامہ کورٹ کا ہو یا پھر مذہبی تنظیموں واداروں کا ہے تو کاغذات کے ساتھ جمع کیےجاسکتے ہیں تاہم طلاق نامہ نہیں ہونے کی صورت میں فارم پر مقامی عوامی نمائندے جس میں وارڈ کونسلر مکھیا سرپنج ، پنچایت سمیتی ، وارڈ سکریٹری ، ایم ایل اے ، ایم پی ، ایم ایل سی یا پھر سرکاری اسکولوں کے ہیڈماسٹر ،سرکاری مدرسہ کے ہیڈ مدرس وغیرہ کی تصدیق بھی قابل قبول ہے۔ Divorced women will get Rs 25 000 assistance In Gaya
واضح رہے کہ گزشتہ تین برسوں میں ایک سو سے زیادہ خواتین کو اس کا فائدہ مل چکا ہے، اس اسکیم کا فائدہ ایک مرتبہ ہی لیا جاسکتا ہے اس کی جانچ بلاک ترقیاتی افسر کی سطح سے ہوتی ہے اس کا مقصد مطلقہ خواتین کو گھر بیٹھے چھوٹے روزگار سے جوڑنا ہے ، پہلے اس اسکیم کے تحت 10ہزار روپے ملتے تھے لیکن بعد میں گزشتہ تین برسوں سے رقم میں اضافہ کرتے ہوئے پچیس ہزار کردی گئی ہے ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے کہاکہ اس اسکیم میں فلحال مسلم خواتین کو فائدہ دیا جاتا ہے تاہم عنقریب اس میں بقیہ مائناریٹی کی مطلقہ خواتین کو بھی فائدہ دیا جائے گا حالانکہ اسکا حکومتی سطح سے ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے ۔ Parityakta Pension Scheme
یہ بھی پڑھیں : International Convention Centre نتیش نے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا لیا جائزہ