بھارتی ریاست بہار کے دربھنگہ میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ آبروریزی کرنے والے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ اس معاملے میں چل رہی تحقیقات کاجائزہ لینے کے لئے ایس ایس پی دربھنگہ بابو رام میڈیکل کالج اسپتال پہنچے اور زیر علاج بچی کی صحت کا جائزہ لیا- انہوں نے کہا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلانے کے لئے سبھی پہلوؤں پر باریکی سے غور کیا جائے گا۔
ایس ایس پی نے کہا کہ جانچ میں ایسے پختہ ثبوت ملیں ہیں جو ملزم کو سزا دینے کے لئے کافی اہم ثابت ہونگے۔
انہوں نے ڈاکٹروں سے بھی علاج کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ بچی کا علاج کر رہے ڈاکٹروں نے کہا کہ اب بچی کے طبیعت میں پہلے سے بہتری آ رہی ہے۔ ایس ایس پی نے ہسپتال سپرنٹنڈنٹ سے جلد سے جلد میڈیکل جانچ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔
خیال رہے بچی کی ابتدائی میڈیکل جانچ رپورٹ جاری کی گئی ہے تاہم تفصیلی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔