ETV Bharat / state

'دلت-مسلم اتحاد، وقت کی اہم ضرورت' - undefined

دلت مسلم ایکتا منچ کی طرف سے بھاگلپور کے حسین آباد میں دلت۔مسلم اتحاد کی مناسبت سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

'دلت-مسلم اتحاد، وقت کی اہم ضرورت'
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 6:53 PM IST

اس موقع پر کانفرنس کی صدارت کر رہے دلت مسلم ایکتا منچ کے ضلع صدر حاجی امتیاز انصاری نے دلت مسلم اتحاد پر زور دے کر کہا کہ ملک میں بھائی چارہ کے ماحول کو بگاڑنے کی منظم سازش کی جارہی ہے۔

'دلت-مسلم اتحاد، وقت کی اہم ضرورت'

انہوں نے کہا کہ 'ان حالات میں ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے دلت مسلم اتحاد کو بڑھاوا دینا چاہیے'۔

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ دلت۔ مسلم ایکتا منچ بہار کے ہر ضلع میں دلتوں اور مسلمانوں سے مل کر اتحاد قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔تاکہ جو لوگ ملک میں نفرت کا بیج بو کر ملک کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے۔

اس موقع پر مقررین نے ملک میں ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ 'جو لوگ رام کے نام پر لوگوں کا قتل کر رہے ہیں وہ قطعی رام کے ماننے والے نہیں ہیں'۔

کانفرنس میں شامل سبھی مقررین نے لوگوں سے معاشرے میں امن و امان عام کرنے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

اس موقع پر ناگرک سیوا سمیتی کے صدر رضوان خان، عثمان انصاری، نسیم انصاری، شبیر انصاری، ہارون رشید، پروفیسر بلکشن روی داس، رویندر رجک، شیلیندر ساہو، وغیرہ بھی موجود تھے۔

Intro:Body:

bintul

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

bintul
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.