ETV Bharat / state

Janatantrik Vikas Party on Nitish نتیش کی حکومت میں جرائم پیشہ بے خوف

جنتانترک وکاس پارٹی کے قومی صدر انیل کمار سنگھ نے کہا کہ بہار کی پولس تماشائی بنی ہوئی ہے۔ واردات انجام دینے والے جرائم پیشہ افراد کے دلوں سے قانون اور پولس کا خوف نکل گیا ہے۔ پھر بھی وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ بہار میں جنگل راج نہیں جنتا راج ہے۔ کیا اسی کو جنتا راج کہتے ہیں۔ Janatantrik Vikas Party on Nitish Kumar

نتیش کمار کی حکومت میں جرائم پیشہ بے خوف

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 12:31 PM IST

پٹنہ: جنتانترک وکاس پارٹی کے قومی صدر انیل کمار سنگھ نےکہا بہار میں جرائم واردات کو انجام دینے والے کل بھی بے خوف تھے آج بھی بے خوف ہیں، ایک ہی شخص گزشتہ سترہ سال سے بہار کے اقتدار پر قابض ہے، ان کے معاون بدلتے ہیں مگر چہرہ اور کرسی نہیں بدلت۔ اس کے باوجود بہار میں جرائم کا گراف اس قدر تیزی سے بڑھا ہے کہ آج بہار کا کوئی بھی ضلع ایسا نہیں ہے جہاں آئے دن لوٹ ڈکیتی قتل کے واردات نہیں ہو رہے ہیں۔ Janatantrik Vikas Party on Nitish Kumar

نتیش کمار کی حکومت میں جرائم پیشہ بے خوف

بہار کی پولس تماشائی بنی ہوئی ہے، واردات انجام دینے والے جرائم کردہ کے دلوں سے قانون اور پولس کا خوف نکل گیا ہے۔پھر بھی وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ بہار میں جنگل راج نہیں جنتا راج ہے۔کیا اسی کو جنتا راج کہتے ہیں۔ Law and Order in Bihar

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک مہینہ کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں بہار کی کیا حالت ہے۔ بیگو سرائے، حاجی پور سیتامڑھی، پٹنہ سٹی میں جرائم پیشوں نے جس طرح سے آتنک مچایا ہے اس سے پہلے بہار کی عوام نے کبھی نہیں دیکھا۔ کھلے عام سڑکوں پر گولیاں چل رہی ہیں، ایک نہیں کئی راؤنڈ گولیاں چلا کر جرائم پیشوں کے ذریعہ حکومت اور پولس کو چیلنج کیا جا رہا ہے اس کے باوجود حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر تماشا دیکھ رہی ہے۔

انیل کمار نے وزیر اعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہار کی سڑکوں پر وزیر اعظم بننے کے خواب کے پوسٹرز لگے ہوئے ہیں مگر بہار ہی نہیں سنبھل رہا تو ملک کیسے سنبھالیں گے۔ آخر جرائم پیشوں کو پکڑنے میں بہار پولس ناکام کیوں ثابت ہو رہی ہے، کس کی شہہ پر جرائم پیشہ اس قدر بے خوف ہیں، کیا بہار کی عوام اسی دن کے لیے وزیر اعلیٰ کو سترہ سال سے اقتدار سونپی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اگر بہار کی صورت حال نہیں ٹھیک ہوئی تو جنتانترک وکاس پارٹی پورے بہار میں تحریک چلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Ankita Bhandari case انکیتا بھنڈاری قتل معاملے میں آر ایس ایس کارکن پر مقدمہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.