عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے مدنظر راشٹریہ جنتا دل کے قانون ساز کونسل کے رکن محمد فاروق نے شیوہر اور سیتامڑھی ضلع میں کئی کووڈ کیئر سینٹروں کا انعقاد کرتے ہوئے لوگوں کے درمیان دوا مفت تقسیم کی۔
شیوہر میں تھانہ شاہراہ مسجد کے نزدیک رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق نے نجی فنڈ سے لوگوں کے درمیان کورونا سے بچاؤ کے لئے دوا تقسیم سینٹر بنایا۔ جہاں شہر و اطراف کے دیہی علاقوں کے سینکڑوں لوگوں نے پہنچ کر دوا حاصل کی۔
سیتامڑھی ضلع کے بیراگنیاں بلاک میں کووڈ کیئر کا انعقاد کرکے لوگوں کے درمیان دوائیاں تقسیم کی گئیں۔
موقع پر محمد فاروق کے سکریٹری سروج کمار نے بتایا کہ خدمت خلق کا یہ کام جاری رہے گا، ضرورت مندوں سے رابطہ کر کے انہیں دوا مہیا کرائی جائے گی۔
موقع پر راجد کے ضلع صدر محمد اشتیاق احمد خان، ویشوناتھ مدھوکر سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔