ETV Bharat / state

'بدعنوانی سے سماج چاہ کر بھی ترقی نہیں کرسکتا' - سماج کو کھوکھلا کر دیتی ہے

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج کہاکہ بدعنوانی کی وجہ سے سماج چاہ کر بھی ترقی کی راہ پر نہیں چل سکتا۔

corruption-obstruct-development-nitish-kumar
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 10:39 PM IST

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے منگل سے شروع ہوکر یکم نومبر تک چلنے والے ’ ویجی لینس بیداری ہفتہ ‘ پر اپنے پیغام میں کہاکہ بدعنوانی جہاں بھی ہوتی ہے سماج کو کھوکھلا کر دیتی ہے اور سماج چاہ کر بھی ترقی کی راہ پر آگے نہیں جاپاتا ہے۔ حالانکہ انہوں نے کہاکہ فوری طور پر دی جانے والی سزائیں اور تادیبی کاروائیاں بدعنوانی کی روک تھام کا مؤثر ذریعہ ہے، لیکن بدعنوانی کے سنگین نتائج اور اس سے لاحق خطرات کے بارے میں عوام میں آگاہی کی بھی ضرورت ہے'۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ نگرانی محکمہ بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں مسلسل کوشاں ہے۔ اس کے لیے حکومت نے بدعنوانی کے خلاف ’ زیر ٹالیرنس “ کی پالیسی اپنائی ہے۔ اس سے ریاست میں اخلاقیات کو فروغ دیتے ہوئے ریاست کی عزت اور فخر کے اضافے میں نگرانی محکمہ کا تعاون قابل قدر ہے۔

نتیش کما رنے کہاکہ ” میں ویجی لینس بیداری ہفتہ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات پیش کرتاہوں اور ریاست کی عوام سے توقع رکھتا ہوں کہ جو شخص جہاں کہیں بھی جس طور سے خدمات دے رہے ہیں وہاں شفافیت، مستعدی اور ایمانداری کو ترجیح دیں اور بدعنوانی کے خلاف لڑائی میں تعاون کریں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.