ETV Bharat / state

گیا ایئرپورٹ پر کوروناوائرس کی تیاریوں کا ڈی ایم نے جائزہ لیا

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 11:55 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض ملنے کے بعد گیا میں الرٹ جاری ہے ،ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس سے بچاو کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

گیا ائیرپورٹ پرکوروناوائرس کی تیاریوں کا ڈی ایم نے جائزہ لیا

گزشتہ روز شیرگھاٹی کا ایک نوجوان انکت جو فروری میں چین سے گیا آیا تھا، اسے کورونا کے مشتبہ شکل میں انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان چین میں تعلیم حاصل کررہا تھا ، کچھ دن پہلے ہی وہ کولکاتا پہنچا تھا اور پھر وہاں سے وہ اپنے گھر گیا کے شیرگھاٹی آیا ، آنے کے کچھ دنوں بعد اس کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔

ضلع گیا میں کورونا وائرس کے بارے میں چوکس رہنے اورہر طرح کی تیاریاں کی جارہی ہیں ، جمعرات کی شام کو گیا ہوائی اڈے پر کی گئی تیاریوں کا ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے جائزہ لیا ہے ۔

سول سرجن گیا بی کے سنگھ نے ڈسٹرک مجسٹریٹ کو بتایا کہ آنے والے تمام غیر ملکی مسافروں کی جانچ کے بعد ہی انہیں ہوائی اڈے سے چھوڑا جارہا ہے۔ اس کے لیے انٹرنیشنل فلائٹ سے آنے والے مسافروں کی جانچ کے لیے ہوائی اڈے کے ایگزٹ دروازہ کے اوپری منزل پر ایک میڈیکل ٹیم تعینات کی گئی ہے۔

معائنہ کے دوران موجود ڈاکٹروں نے بتایا کہ لیزر تھرمامیٹر پیشانی پر رکھنے کے فورابعد ہی درجہ حرارت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آنے والے مسافروں سے فارم بھی بھروایا جاتاہے کہ وہ کہاں سے آرہے ہیں اور کہاں ٹھہریں گے۔ تعینات ٹیم پوری طرح سے کور ڈریس میں ہے ۔

اس کے بعد ڈی ایم نے گھریلو ہوائی سروس ایگزٹ دروازہ اور اندرونی حصے کا معائنہ کیا اور کہا کہ گھریلو سروس سے بھی بہت سارے غیر ملکی مسافردوسرے شہروں سے آتے ہیں ۔ ایک میڈیکل ٹیم کو وہاں پر بھی تعینات کرنے کے لئے سول سرجن کو ہدایت دی ہے ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک سنگھ نے گیا ہوائی اڈہ کے آڈیٹوریم میں ائیرپورٹ کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی اور ہدایت کی کہ ایک بھی غیر ملکی مسافر جو ملکی پرواز سے آتے ہیں انہیں چیک کیے بغیر ایئر پورٹ سے نہیں روانہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یہاں آنے والے سبھی افراد کے لیے لازم ہے کہ وہ فارم پُر کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی ہوائی سروس سے سفرکرنے والا کورونا کا مریض ملتا ہے تو وہ فورا آگاہ کریں گے اور مکمل جانچ کے بعد ہی بورڈنگ کی جائے گی ۔

انہوں نے ہدایت دی کہ اپنے عملے کو بریفنگ دینے کے بعد غیر ملکی کہاں جائیں گے ، وہ کہاں رہیں گے ، سب کی تفصیلات کا فارم میں ذکر کیا جائے۔

اس موقع پر ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر دلیپ کمار ، سی آئی ایس ایف کمانڈنٹ وی کے سنگھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناگیندر سنگھ ، ڈسٹرکٹ پنچایت راج آفیسر سمیت تمام فضائی خدمات کے نمائندے موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.