ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم، ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری ، ضلع پریشد گلشن آرا نے مشترکہ طور پر فیتا کاٹ کر عمارت کا افتتاح کیا۔
ڈی ڈی سی انعام الحق انصاری نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'بیت الخلاء کی اہمیت سے گرچہ آج کسی کو انکار نہیں مگر صاف صفائی ایمان کا ایک جز ہے جسے آج سے چودہ سو برس پہلے مذہب اسلام نے نافذ کیا۔ سب سے زیادہ گندگی انسان کے دل میں ہوتی ہے، انسان اگر اپنا دل صاف کرتا رہے تو باہر بھی صفائی رہے گی۔'
ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ 'ضلع پریشد ایسی جگہوں کی نشاندہی کر رہا ہے جہاں بیت-الخلا تعمیر کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، جہاں ایک بڑا حلقہ بیت-الخلا نہ ہونے سے کھیت کھلیان جانے پر مجبور ہے، ہمیں خوشی ہے کہ اس علاقے کو جس چیز کی زیادہ ضرورت تھی آج اسے مل رہا ہے۔'
ضلع پریشد گلشن آرا نے کہا کہ 'اس علاقے میں عرصہ دراز سے اس کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی، ساتھ ہی اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان چیزوں کی صاف صفائی کر کے رکھے۔'
ضلع پریشد نوشاد عالم نے کہا کہ 'یہ مدرسہ اشرف العلوم عید گاہ کجلیٹا کافی قدیم ادارہ ہے، یہاں ہزاروں طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں، ساتھ ہی گاؤں کے افراد بھی یہاں سے ضرورت پوری کرتے ہیں، بہت دنوں سے کوشاں تھا کہ اس ادارہ میں بیت-الخلا کے تعمیر ہو، جو آج پورا ہو گیا۔ جس سے علاقے میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔