ETV Bharat / state

مہنگائی کے خلاف مشرقی چمپارن میں کانگریس کا احتجاج - ڈھاکہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاج

بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے ڈھاکہ میں کانگریس بلاک صدر امتیاز اختر کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

Congress protests in East Champaran against inflation
مہنگائی کے خلاف مشرقی چمپارن میں کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 9:53 AM IST

ملک میں بڑھ رہی بے روزگاری اور ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے۔ اسی سمت میں مشرقی چمپارن ضلع کے ڈھاکہ میں کانگریس بلاک صدر محمد امتیاز اختر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر امتیاز اختر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اپنے شباب پر ہے. روز ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ سرکار نے ملک کے اقتدار پر قابض ہونے کے لیے مہنگائی کم کرنے، نوجوانوں کو روزگار دینے، ملک میں پرامن فضا ہموار کرنے کا وعدہ کیا تھا. ان سب میں سرکار پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

نوجوان آج پوری طرح بے روزگار ہیں. وہ نوکری کے لئے در در بھٹک رہے ہیں۔ جب کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہیں۔

مزید پڑھیں: ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: پانچ سو سالہ قدیم لودھی مسجد کو بچانے کی پیش رفت

یہ ریلی ڈھاکہ مولانا آزاد چوک سے نکل کر گاندھی چوک پہنچی۔ اس موقع پر محمد افروز، ماجد اختر، مصباح الحق، عبدالحمید انصاری، کیلاش پرساد اور سنیل کمار سمیت دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.