بہار قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے دوران گورنر بھاگو چوہان نے نو منتخب رکن اسملی سے خطاب کیا۔
اس دوران پھاگو چوہان نے حکومت کی جانب سے چلائے جارہے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں شراب بندی سختی سے نافذ کی جائے گی۔
گورنر کے خطاب کے دوران حزب اختلاف کے اراکین نے جم کر ہنگامہ کیا اس دوران بی ایس پی کے زماں خان نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک گیر سطح پر مزدور ہڑتال پر ہیں.
وہیں برسرِ اقتدار کی جانب سے اس کے جواب میں جے شری رام کے نعرے لگائے جانے لگے بائیں بازوؤں کی جانب سے لال سلام اور جے بھیم کے نعروں سے ایوان گونج اٹھا.