پٹنہ: ریاست کے بہار کے کیمور ضلع کے بھبھوا روڈ ریلوے اسٹیشن سے محض 2 کلومیٹر کے فاصلے پر ٹرین کی زد میں آکر ایک تھرڈ جنڈر سمیت دو افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت آدھار کارڈ کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ متوفی تھرڈ جنڈر پونم کماری بتائی جاتی ہے جو بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے کیلاش نگر کے وارڈ نمبر 2 کی رہنے والی ہے۔ یہی نوجوان اتر پردیش کے غازی پور ضلع کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔Comedian And His Lover Dies In An Train Accident In Kaimur In Bihar
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج دوپہر کو پیش آیا۔ ریلوے پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا ہے۔ریلوے پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے اور اس واقعے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق یہ معاملہ عشق کا بتایا جارہا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں مرنے والا نوجوان کی شناخت آدتیہ پانڈے ولد سباش پانڈے کے طور پر ہوئی ہے جو غازی پور ضلع کے پرتھوی پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Malegaon Bomb Blast Case عدالت نے اے ٹی ایس افسر کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا
بھبھوا روڈ اسٹیشن کے جی آر پی کے اے ایس آئی ناگیندر کمار کا کہنا ہے کہ صبح مجھے اسٹیشن ماسٹر سے اطلاع ملی کہ اسٹیشن کے قریب مغرب کی جانب ٹریک پر دو لاشیں پڑی ہیں، ہم نے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔Comedian And His Lover Dies In An Train Accident In Kaimur In Bihar