ETV Bharat / state

شدید ٹھنڈ میں موسمی بیماریوں کا بڑھتا ہے خطرہ - بلڈ پریشر اور ذیابطیس

Cold Extremes and Impacts on Health سردی اور سرد ہواوں سے بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے متاثر لوگوں کو پرہیز کرنا ضروری ہے کیونکہ اس میں فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ، ڈاکٹر ایم ای حق نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان باتوں کا اظہار کیا ہے ' کہا بہار میں بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کریں 30 برس کی عمر سے زیادہ کے افراد ریگولر اپنی جانچ کرائیں ، سرکاری ہسپتالوں میں مفت نظم ہے ، گرم تاثیر کی چیزوں کا استعمال کریں لیکن روزانہ ایک گھنٹہ لازمی طور پر چلیں ورزش کریں-

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 4:03 PM IST

Updated : Jan 3, 2024, 1:00 PM IST

شدید ٹھنڈ میں موسمی بیماریوں کا بڑھتا ہے خطرہ

گیا: ریاست بہار میں دھند، شدید سردی اور سرد ہواوں کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے ، شدید ٹھنڈ کی زد میں آکر لوگ بیمار بھی پڑرہے ہیں ، خاص کر وہ جو پہلے سے بلڈ پریشر اور ذیابطیس بیماریوں سے متاثر ہیں ، انکو شدید سردی سے مشکل ہو رہی ہے ، ضلع میں لقوہ کی زد میں آنے کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے ، ضلع میں گزشتہ ایک برسوں میں بلڈ پریشر کے 1 لاکھ 82 ہزار 787 لوگوں کی اسکریننگ ہوئی جو بلڈ پریشر کے متاثر پائے گئے تھے ، اسی طرح 1 لاکھ 82 ہزار 880 شوگر مریضوں کی جانچ و پہچان ہوئی ہے ۔ اس موسم میں کن کن چیزوں سے خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اس حوالہ سے جے پرکاش نارائن ہسپتال کے سنیئر ڈاکٹر ایم ای حق نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سردی کے موسم میں پچھوا ہوا انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہے خاص کر جو بیماریوں میں پہلے سے مبتلا ہیں ، اس موسم میں جو بوڑھے لوگ ہیں اور جن کو پہلے سے شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماری ہے ان کے لیے یہ خطرناک موسم ہے چونکہ گاوں دیہات میں لوگ علی الصباح جاگتے ہیں اور وہ صبح کے وقت میں گھروں سے نکل جاتے ہیں یا پھر کھلے میں غسل کرتے ہیں وہ کئی بیماریوں کی زد میں آسکتے ہیں ، جس میں ایک سب سے خطرناک فالج ہے اور اگر اسکی اسٹروک علامت کسی پر زیادہ ظاہر ہوتی ہے تو جان بھی جاسکتی ہے اس میں بھی گولڈن آور وقت ہوتا ہے اگر اس دوران ہسپتال میں پہنچایا جائے تو علاج سے ٹھیک بھی ہوسکتا ہے تاہم اس میں بھی اسٹروک کی فیصد کتنی ہے اس پر ساری چیزیں منحصر ہوتی ہیں

رکھیں ان باتوں کا خیال

ڈاکٹر ایم ای حق نے کہا کہ اس موسم میں احتیاط یہی ہے کہ بلڈ پریشر اور شوگر 40 سال سے اوپر کے جتنے بھی لوگ ہیں وہ جانچ کراتے رہیں ، ویسے سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق 30 سال سے اوپر کے جو لوگ ہیں ان کی اسکریننگ ہونی چاہیے ، ان کو اپنا شوگر اور بلڈ پریشر ریگولر کرانا چاہیے اور اس کی سہولت سبھی سرکاری ہسپتالوں میں ہے ، اس کا فائدہ سارے لوگوں کو اٹھانا چاہیے اور ٹھنڈا سے بچنا چاہیے کیونکہ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ صبح باتھ روم گئے اور اپنا شاور کو چالو کیا اور سب سے پہلے سر کو ہی دھو لیا اس صورت میں فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ، کبھی بھی سر پر پانی پہلے نہیں ڈالنا چاہیے ، پیر سے پانی ڈالنا شروع کرنا چاہیے کیونکہ اس دوران آپکا جسم حرارت کو اپنے کنٹرول میں لے لے گا ، نمک کا استعمال ایسے بھی نارمل ہی کرنا چاہئے ،اگر ہو سکے تو راک سالٹ ' سیدھا نمک ' کھایا جائے تو زیادہ فائدہ مند ہے ،کہا جاتا ہے کہ نمک اور چینی پر شروع سے احتیاط رکھنا چائیے ، اس موسم میں گرم تاثیر کی اشیاء زیادہ کھائی جاتی ہیں اس پر کنٹرول ہونا چاہیے ، اگر کھائیں تو اس کا دھیان ضرور رکھیں کہ نمک چینی کا استعمال کم ہو ، گوشت وغیرہ کا استعمال کم کریں ، اگر گرم تاثیر کی چیزوں کا استعمال کریں تو ہر دن ایک گھنٹہ چلیں ، دوڑیں نہیں اور ریگولر جانچ کرائیں

ڈاکٹر ایم ای حق نے کہاکہ اس موسم میں موسمی بیماریوں کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے اسلیے کھان پان دھیان رکھنا ضروری ہے ، گنگنا پانی پئیں اور جو بھی کام کریں وہ احتیاط کے ساتھ کریں ، موسمی بیماریوں کو ہر گز نظرانداز نہیں کریں ، اپنے قریب کے سرکاری ہسپتالوں سے رابطہ کر دیکھائیں کیونکہ اس موسم میں انفلوئنزا بیماری کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے اسکو بھی نظرانداز نہیں کریں۔

Last Updated : Jan 3, 2024, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.